🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابٌ فِيمَا سَبَقَ مِنَ اللَّهِ - سُبْحَانَهُ - فِي عِبَادِهِ وَبَيَانِ أَهْلِ الْجَنَّةِ وَأَهْلِ النَّارِ .
اللہ تعالیٰ کی طرف سے، اپنے بندوں کے بارے میں، جو پہلے سے طے ہو چکا ہے اس کا بیان اور اہل جنت اور اہل جہنم کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11779
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ قَتَادَةَ السُّلَمِيِّ أَنَّهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - خَلَقَ آدَمَ، ثُمَّ أَخَذَ الْخَلْقَ مِنْ ظَهْرِهِ، فَقَالَ: هَؤُلَاءِ فِي الْجَنَّةِ وَلَا أُبَالِي، وَهَؤُلَاءِ فِي النَّارِ وَلَا أُبَالِي"، فَقَالَ قَائِلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَعَلَى مَاذَا نَعْمَلُ؟ قَالَ:" عَلَى مَوَاقِعِ الْقَدَرِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن قتادہ سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کو پیدا کیا اور پھر ان کی پشت سے مخلوق (یعنی بنی نوع انسان) کو لیا اور فرمایا: یہ لوگ جنت میں جائیں گے اور مجھے کوئی پرواہ نہیں ہے اور یہ (دوسرے) لوگ جہنم میں جائیں گے اور مجھے کوئی پرواہ نہیں ہے۔“ ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر ہم کس بنیاد پر عمل کریں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تقدیر (کے حکم) کے واقع ہونے کی صورت (کے مطابق تم عمل کرو)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11779]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (186/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17207، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 92»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 11779 in Urdu