🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابٌ فِيمَا سَبَقَ مِنَ اللَّهِ - سُبْحَانَهُ - فِي عِبَادِهِ وَبَيَانِ أَهْلِ الْجَنَّةِ وَأَهْلِ النَّارِ .
اللہ تعالیٰ کی طرف سے، اپنے بندوں کے بارے میں، جو پہلے سے طے ہو چکا ہے اس کا بیان اور اہل جنت اور اہل جہنم کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11785
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: لَمَّا أَنْ حَضَرَهُ الْمَوْتُ بَكَى، فَقَالَ لَهُ: مَا يُبْكِيكَ؟ فَقَالَ: وَاللَّهِ لَا أَبْكِي جَزَعًا مِنَ الْمَوْتِ وَلَا دُنْيَا أُخَلِّفُهَا بَعْدِي، وَلَكِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّمَا هُمَا قَبْضَتَانِ، فَقَبْضَةٌ فِي النَّارِ وَقَبْضَةٌ فِي الْجَنَّةِ"، وَلَا أَدْرِي فِي أَيِّ الْقَبْضَتَيْنِ أَكُونُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْبَرَاءُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْغَنَوِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَالْحَسَنُ لَمْ يُدْرِكْ مُعَاذًا.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: جب اُن کی موت کا وقت قریب آیا، تو وہ رونے لگے، ان کے ساتھی نے ان سے کہا: آپ کیوں رو رہے ہیں؟ تو انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! میں موت کی گھبراہٹ کی وجہ سے نہیں رو رہا ہوں اور نہ ہی دنیا کو اپنے پیچھے چھوڑنے کی وجہ سے رو رہا ہوں، لیکن میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اس کی دو مٹھیاں تھیں، ایک مٹھی (کے لوگوں) نے جہنم میں جانا ہے اور ایک (یعنی دوسری) مٹھی (کے لوگوں) نے جنت میں جانا ہے۔“ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اب مجھے نہیں معلوم کہ میں اُن دونوں میں سے کون سی مٹھی میں ہوؤں گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی براء بن عبداللہ غنوی ہے اور وہ ضعیف ہے اور حسن نامی راوی نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11785]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (172/20) اخرجه احمد فى المسند (239/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 11785 in Urdu