الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابٌ فِيمَا سَبَقَ مِنَ اللَّهِ - سُبْحَانَهُ - فِي عِبَادِهِ وَبَيَانِ أَهْلِ الْجَنَّةِ وَأَهْلِ النَّارِ .
اللہ تعالیٰ کی طرف سے، اپنے بندوں کے بارے میں، جو پہلے سے طے ہو چکا ہے اس کا بیان اور اہل جنت اور اہل جہنم کا بیان
حدیث نمبر: 11788
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَسَطَ يَمِينَهُ، ثُمَّ قَبَضَهَا، ثُمَّ قَالَ:" أَهْلُ الْجَنَّةِ بِأَسْمَائِهِمْ وَأَسْمَاءِ آبَائِهِمْ وَقَبَائِلِهِمْ لَا يُزَادُ فِيهِمْ وَلَا يُنْقَصُ مِنْهُمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ"، وَبَسَطَ يَسَارَهُ، ثُمَّ قَبَضَهَا فَقَالَ:" أَهْلُ النَّارِ بِأَسْمَائِهِمْ وَأَسْمَاءِ آبَائِهِمْ وَقَبَائِلِهِمْ لَا يُزَادُ فِيهِمْ وَلَا يُنْقَصُ مِنْهُمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَقَدْ يُسْلَكُ بِأَهْلِ السَّعَادَةِ طَرِيقُ الشَّقَاءِ حَتَّى يُقَالَ مِنْهُمْ بَلْ هُمْ هُمْ، فَتُدْرِكُهُمُ السَّعَادَةُ فَتُخْرِجُهُمْ مِنْ طَرِيقِ الشَّقَاءِ، وَقَدْ يُسْلَكُ بِأَهْلِ الشَّقَاءِ طَرِيقُ السَّعَادَةِ حَتَّى يُقَالَ مِنْهُمْ بَلْ هُمْ هُمْ فَيُدْرِكُهُمُ الشَّقَاءُ فَيُخْرِجُهُمْ مِنْ طَرِيقِ السَّعَادَةِ"، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَكُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَيُّوبَ السَّكُونِيُّ رَوَى حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا، فَقَالَ الْعُقَيْلِيُّ فِيهِ: لَا يُتَابَعُ عَلَيْهِ، فَضَعَّفَهُ الذَّهَبِيُّ مِنْ عِنْدِ نَفْسِهِ، لَكِنْ فِي إِسْنَادِهِ بَقِيَّةُ، وَهُوَ مُتَكَلَّمٌ فِيهِ بِغَيْرِ هَذَا الْحَدِيثِ أَيْضًا.

سیدنا عبدالله بن بسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے، اپنا دایاں ہاتھ پھیلایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مٹھی کو بند کیا اور ارشاد فرمایا: ”اس میں اہل جنت کے نام اُن کے آباؤ اجداد، ان کے قبیلوں کے نام ہیں، ان میں قیامت کے دن تک کوئی اضافہ نہیں ہو گا اور کوئی کمی نہیں ہو گی، پھر آپ نے اپنا بایاں ہاتھ پھیلایا، پھر آپ نے اسے بند کیا اور فرمایا: یہ اہل جہنم کے نام ہیں، ان کے آباؤ اجداد کے نام ہیں، ان کے قبیلوں کے نام ہیں، قیامت کے دن تک ان میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا اور کوئی کمی نہیں ہو گی، سعادت والے (کچھ) لوگوں کو بدنصیب لوگوں کے راستے پر چلایا جاتا ہے، یہاں تک کہ یہ کہا: جاتا ہے: یہ ان (بدنصیب لوگوں) میں سے ایک ہے، حالانکہ وہ ان (دوسروں یعنی خوش نصیب لوگوں) میں سے ہوتے ہیں، پھر انہیں سعادت لاحق ہو جاتی ہے اور وہ انہیں بدنصیبی کے راستے سے نکال دیتی ہے، اسی طرح بدنصیب لوگوں سے تعلق رکھنے والا ایک شخص کو سعادت کے راستے پر چلایا جاتا ہے، یہاں تک کہ یہ کہا: جاتا ہے: یہ ان (یعنی خوش نصیب لوگوں) میں سے ہے، لیکن وہ اُن دوسروں (یعنی بدنصیب لوگوں) میں سے ہوتا ہے، بدنصیبی اسے لاحق ہوتی ہے اور اُسے سعادت کے راستے سے نکال دیتی ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر ایک کے لئے وہ چیز آسان ہو جاتی ہے، جس کے لئے اُسے پیدا کیا گیا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ایوب سکونی ہے، اس نے اس کے علاوہ بھی روایات نقل کی ہیں، اس کے بارے میں عقیلی نے کہا: ہے: اس کی نقل کردہ حدیث کی متابعت نہیں کی گئی ہے، امام ذہبی نے اپنی طرف سے اسے ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے اور اس کے بارے میں اس حدیث کے علاوہ بھی کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11788]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11788 in Urdu