الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوُضُوءِ .
وضو کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 1182
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ يَحْيَى بْنِ خَلَّادٍ الزُّرَقِيِّ قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُنَيْسٍ فَقَالَ: أَلَا أُرِيكُمْ كَيْفَ تَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَيْفَ صَلَّى؟ قُلْنَا: بَلَى. فَغَسَلَ يَدَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ مُقْبِلًا وَمُدْبِرًا، وَأَمَسَّ أُذُنَيْهِ، وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، ثُمَّ أَخَذَ ثَوْبًا فَاشْتَمَلَ بِهِ وَصَلَّى. قَالَ: هَكَذَا رَأَيْتُ حِبِّي رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَوَضَّأُ وَيُصَلِّي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبَّادِ بْنِ يَحْيَى بْنِ خَلَّادٍ الزُّرَقِيُّ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبَّادِ بْنِ يَحْيَى بْنِ خَلَّادٍ الزُّرَقِيُّ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
عبدالرحمن بن عباد بن یحییٰ بن خلاد زرقی بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو انہوں نے فرمایا: کیا میں تمہیں یہ (کر کے) نہ دکھاؤں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کیسے وضو کیا کرتے تھے اور کیسے نماز ادا کرتے تھے؟ ہم نے جواب دیا: جی ہاں! تو انہوں نے دونوں ہاتھ تین، تین مرتبہ دھوئے، سر کا آگے سے پیچھے کی طرف اور پیچھے سے آگے کی طرف مسیح کیا، انہوں نے اپنے کانوں پر بھی ہاتھ پھیرا، اور دونوں پاؤں تین، تین مرتبہ دھوئے، پھر انہوں نے کپڑا لے کر اسے لپیٹا اور نماز ادا کی، انہوں نے یہ بتایا: میں نے اپنے محبوب (یعنی) اللہ کے رسول کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس طرح وضو کر کے نماز ادا کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عباد بن یحییٰ بن خلاد زرقی ہے، میں نے کسی کو اُس کے حالات ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1182]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 1182 in Urdu