الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ يُكَذِّبُ بِالْقَدَرِ وَمَسَائِلِهِمْ وَالزَّنَادِقَةِ .
اس شخص کے بارے میں جو کچھ منقول ہے، جو تقدیر کو جھٹلاتا ہے اور اس کے مسائل کا بیان اور زندیقوں کا بیان
حدیث نمبر: 11875
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَعَنَ اللَّهُ أَهْلَ الْقَدَرِ الَّذِينَ يُكَذِّبُونَ بِقَدَرٍ وَيُصَدِّقُونَ بِقَدَرٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ لَيِّنُ الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ لَيِّنُ الْحَدِيثِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے قدریہ فرقے کے لوگوں پر لعنت کی ہے، جو تقدیر (کے کچھ حصے) کو جھٹلاتے ہیں اور تقدیر (کے کچھ حصے) کی تصدیق کرتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ حدیث میں کمزور ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11875]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ حدیث میں کمزور ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11875]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1688) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2883)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3138»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11875 in Urdu