الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ يُكَذِّبُ بِالْقَدَرِ وَمَسَائِلِهِمْ وَالزَّنَادِقَةِ .
اس شخص کے بارے میں جو کچھ منقول ہے، جو تقدیر کو جھٹلاتا ہے اور اس کے مسائل کا بیان اور زندیقوں کا بیان
حدیث نمبر: 11878
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ قَالَ: ذُكِرَتِ الْقَدَرِيَّةُ عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، فَقَالَ [ عَبْدُ اللَّهِ ] بْنُ عُمَرَ: لُعِنَتِ الْقَدَرِيَّةُ عَلَى لِسَانِ سَبْعِينَ نَبِيًّا وَ [ مُحَمَّدٍ ] نَبِيِّنَا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَإِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ وَجَمَعَ اللَّهُ النَّاسَ فِي صَعِيدٍ وَاحِدٍ نَادَى مُنَادٍ يُسْمِعُ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ: أَيْنَ خُصَمَاءُ اللَّهِ؟ فَيَقُومُ الْقَدَرِيَّةُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ عَطِيَّةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى [ فِي الْكَبِيرِ ] بِاخْتِصَارٍ مِنْ رِوَايَةِ بَقِيَّةَ بْنِ الْوَلِيدِ عَنْ حَبِيبِ بْنِ عَمْرٍو، وَبَقِيَّةُ مُدَلِّسٍ وَحَبِيبٌ: مَجْهُولٌ.

محمد بن کعب قرظی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے سامنے قدریہ فرقے کا ذکر کیا گیا، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: ”ستر انبیاء کرام علیہم السلام اور ہمارے نبی سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی قدریہ فرقے کے لوگوں پر لعنت کی گئی ہے، جب قیامت کا دن ہو گا، تو اللہ تعالیٰ لوگوں کو ایک میدان میں اکٹھا کرے گا اور پھر ایک منادی یہ اعلان کرے گا، جسے سب پہلے والے اور بعد والے لوگ سنیں گے، وہ کہے گا: اللہ تعالیٰ کے مقابل لوگ کہاں ہیں؟ تو قدریہ فرقے کے لوگ اُٹھ جائیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن فضل بن عطیہ ہے اور وہ متروک ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، جو بقیہ بن ولید نے حبیب بن عمرو سے روایت نقل کی ہے بقیہ نامی راوی مدلس ہے اور حبیب نامی راوی مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11878]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7158»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 11878 in Urdu