الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ يُكَذِّبُ بِالْقَدَرِ وَمَسَائِلِهِمْ وَالزَّنَادِقَةِ .
اس شخص کے بارے میں جو کچھ منقول ہے، جو تقدیر کو جھٹلاتا ہے اور اس کے مسائل کا بیان اور زندیقوں کا بیان
حدیث نمبر: 11888
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صِنْفَانِ مِنْ أُمَّتِي لَيْسَ لَهُمَا فِي الْإِسْلَامِ نَصِيبٌ: الْمُرْجِئَةُ وَالْقَدَرِيَّةُ"، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ حَبِيبٍ التَّمَّارُ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَكَذَلِكَ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے دو قسم کے گروہوں کا اسلام میں کوئی حصہ نہیں ہے، مرجئہ اور قدریہ۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن قاسم بن حبیب تمار ہے اور وہ ضعیف ہے عطیہ عوفی کی حالت بھی اسی طرح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11888]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن قاسم بن حبیب تمار ہے اور وہ ضعیف ہے عطیہ عوفی کی حالت بھی اسی طرح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11888]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5813»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11888 in Urdu