🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ يُكَذِّبُ بِالْقَدَرِ وَمَسَائِلِهِمْ وَالزَّنَادِقَةِ .
اس شخص کے بارے میں جو کچھ منقول ہے، جو تقدیر کو جھٹلاتا ہے اور اس کے مسائل کا بیان اور زندیقوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11893
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: خَطَبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، فَقَالَ: أَلَا إِنَّهُ سَيَكُونُ مِنْ بَعْدِكُمْ قَوْمٌ يُكَذِّبُونَ بِالرَّجْمِ، وَبِالدَّجَّالِ، وَبِالشَّفَاعَةِ، وَبِعَذَابِ الْقَبْرِ، وَبِقَوْمٍ يَخْرُجُونَ مِنَ النَّارِ بَعْدَمَا امْتَحَشُوا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَأَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَزَادَ: وَيُكَذِّبُونَ بِطُلُوعِ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے خطبہ دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی اور یہ ارشاد فرمایا: ”تم لوگوں کے بعد عنقریب ایسے لوگ آئیں گے جو سنگسار (کرنے کی سزا حق ہونے) دجال، شفاعت اور قبر کے عذاب کو جھٹلائیں گے اور (اس بات کو جھٹلائیں گے) کہ کچھ لوگوں کو جہنم سے اُن کے کوئلہ ہو جانے کے بعد نکال دیا جائے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے اور یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: ”وہ لوگ سورج کے مغرب کی طرف سے طلوع ہونے کو جھٹلائیں گے۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11893]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (156)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 11893 in Urdu