🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. بَابُ الْأَعْمَالِ بِالْخَوَاتِيمِ .
اعمال میں، خاتمے کا اعتبار ہو گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11919
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَابِضًا يَدَهُ عَلَى شَيْءٍ فِي يَدِهِ، فَفَتَحَ يَدَهُ الْيُمْنَى، فَقَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ هَذَا كِتَابٌ مِنَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ فِيهِ أَهْلُ الْجَنَّةِ بِأَعْدَادِهِمْ، وَأَسْمَائِهِمْ، وَأَحْسَابِهِمْ، مُجْمَلٌ عَلَيْهِمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ لَا يُنْقَصُ مِنْهُمْ أَحَدٌ وَلَا يُزَادُ فِيهِمْ أَحَدٌ، وَقَدْ يُسْلَكُ بِالسَّعِيدِ طَرِيقُ الشَّقَاءِ حَتَّى يُقَالَ هُوَ مِنْهُمْ مَا أَشْبَهَهُ بِهِمْ، ثُمَّ يُزَالُ إِلَى سَعَادَتِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ وَلَوْ بِفَوَاقِ نَاقَةٍ"، وَفَتَحَ يَدَهُ الْيُسْرَى فَقَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ هَذَا كِتَابٌ مِنَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ فِيهِ أَهْلُ النَّارِ بِأَعْدَادِهِمْ وَأَسْمَائِهِمْ، مُجْمَلٌ عَلَيْهِمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، لَا يُنْقَصُ مِنْهُمْ وَلَا يُزَادُ فِيهِمْ أَحَدٌ، وَقَدْ يُسْلَكُ بِالْأَشْقِيَاءِ طَرِيقُ أَهْلِ السَّعَادَةِ حَتَّى يُقَالَ هُوَ مِنْهُمْ وَمَا أَشْبَهَهُ بِهِمْ، ثُمَّ يُدْرِكُ أَحَدَهُمْ شَقَاؤُهُ قَبْلَ مَوْتِهِ وَلَوْ بِفَوَاقِ نَاقَةٍ"، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْعَمَلُ بِخَوَاتِيمِهِ" ثَلَاثًا، رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَيْمُونٍ الْقَدَّاحُ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا، وَقَالَ الْبَزَّارُ: هُوَ صَالِحٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، آپ نے اپنی مٹھی میں کوئی چیز لی ہوئی تھی، آپ نے اپنے دائیں ہاتھ کو کھولا اور فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے، یہ بڑے مہربان، نہایت رحم کرنے والے کی طرف سے تحریر ہے، اس میں اہل جنت، ان کی تعداد، ان کے اسماء، ان کے حسب نسب کا بیان ہے، جو قیامت کے دن تک ہوں گے، ان لوگوں میں کوئی کمی نہیں ہو گی، ان میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا، بعض اوقات کسی سعادت مند شخص کو بدنصیبی کے راستے پر چلایا جاتا ہے، یہاں تک کہ یہ کہا: جاتا ہے: یہ اُن (بدنصیب لوگوں) میں سے ہو گا، اور یہ ان کے ساتھ کتنی مشابہت رکھتا ہے؟ لیکن پھر وہ مرنے سے پہلے سعادت کی طرف چلا جاتا ہے، خواہ وہ مرنے سے اتنی دیر پہلے جائے، جتنی دیر میں اونٹنی کا دو مرتبہ دودھ دوہنے کے درمیان کا وقفہ ہوتا ہے۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بایاں ہاتھ کھولا اور ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، جو بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے، یہ تحریر بڑے مہربان، نہایت رحم کرنے والے کی طرف سے ہے، اس میں اہل جہنم، ان کی تعداد، اور ان کے نام ہیں، قیامت تک جتنے بھی لوگ ہوں گے، ان سب کا اس میں ذکر ہے، ان میں کوئی کی نہیں ہو گی اور ان میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا، یہ لوگ جو بدنصیب ہوتے ہیں، یہ سعادت مندوں کے راستوں پر چل رہے ہوتے ہیں، اور یہ کہا: جاتا ہے کہ یہ (سعادت مندوں) میں سے ایک ہوں گے، اور ان کے ساتھ کتنی مشابہت رکھتے ہیں، لیکن پھر ان میں سے کسی ایک کو اُس کے مرنے سے پہلے، اُس کی بدنصیبی لاحق ہو جاتی ہے، خواہ وہ اتنی پہلے ہو، جتنی دیر دو مرتبہ انفٹنی کا دودھ دوہنے کے درمیان کا وقت ہوتا ہے۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عمل میں خاتمے کا اعتبار ہوتا ہے۔“ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن میمون قداح ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے، امام بزار کہتے ہیں: یہ صالح ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11919]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2156)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 11919 in Urdu