الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
26. بَابُ الْأَعْمَالِ بِالْخَوَاتِيمِ .
اعمال میں، خاتمے کا اعتبار ہو گا
حدیث نمبر: 11926
وَعَنْ أَكْثَمَ بْنِ أَبِي الْجَوْنِ قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فُلَانٌ يَجْرِي فِي الْقِتَالِ، قَالَ:" هُوَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ"، قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِذَا كَانَ فُلَانٌ فِي عِبَادَتِهِ وَاجْتِهَادِهِ وَلِينِ جَانِبِهِ فِي النَّارِ، فَأَيْنَ نَحْنُ؟ قَالَ:" ذَلِكَ إِخْبَاتُ النِّفَاقِ وَهُوَ فِي النَّارِ"، قَالَ: كُنَّا نَتَحَفَّظُ فِي الْقِتَالِ، كَانَ لَا يَمُرُّ بِهِ فَارِسٌ وَلَا رَاجِلٌ إِلَّا وَثَبَ عَلَيْهِ فَكَثُرَ جِرَاحُهُ، فَأَتَيْنَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اسْتُشْهِدَ فُلَانٌ، قَالَ:" هُوَ فِي النَّارِ"، فَلَمَّا اشْتَدَّ بِهِ أَلَمُ الْجِرَاحِ أَخَذَ سَيْفَهُ فَوَضَعَهُ بَيْنَ ثَدْيَيْهِ ثُمَّ اتَّكَأَ عَلَيْهِ حَتَّى خَرَجَ مِنْ ظَهْرِهِ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: أَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الرَّجُلَ لَيَعْمَلُ بِعَمَلِ أَهْلِ الْجَنَّةِ وَإِنَّهُ لَمِنْ أَهْلِ النَّارِ، وَإِنَّ الرَّجُلَ لَيَعْمَلُ بِعَمَلِ أَهْلِ النَّارِ وَإِنَّهُ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ تُدْرِكُهُ الشِّقْوَةُ وَالسَّعَادَةُ عِنْدَ خُرُوجِ نَفَسِهِ فَيُخْتَمُ لَهُ بِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا اکثم بن ابوجون رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! فلاں شخص لڑائی میں جرأت کا اظہار کر رہا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ جہنمی ہے، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر فلاں شخص اپنی عبادت، بھرپور کوشش اور نرم مزاجی کے باوجود جہنمی ہے تو پھر ہمارا کیا بنے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اُس نے نفاق چھپایا ہوا ہے اور وہ جہنمی ہے، راوی کہتے ہیں: جنگ کے دوران ہم اس کا خیال رکھتے رہے، وہ جس بھی گھڑ سوار، یا پیادہ شخص کے پاس سے گزرتا تھا، اُس پر حملہ کر دیتا تھا، وہ خود بھی زخمی ہو گیا، ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! فلاں شخص نے جام شہادت نوش کر لیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ جہنمی ہے، راوی کہتے ہیں: جب اس شخص کو زخموں کی تکلیف زیادہ ہو گئی، تو اس نے اپنی تلوار لے کر سینے پر رکھی اور پھر اس پر اپنا وزن ڈالا، یہاں تک کہ وہ تلوار پشت کی طرف سے پار ہو گئی، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے عرض کی: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ آپ واقعی اللہ کے رسول ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک شخص بظاہر اہل جنت کے سے عمل کر رہا ہوتا ہے، حالانکہ وہ جہنمی ہوتا ہے اور ایک شخص بظاہر اہل جہنم کے سے عمل کر رہا ہوتا ہے، حالانکہ وہ جنتی ہوتا ہے اور اس کی جان نکلنے کے وقت بدنصیبی یا خوش نصیبی اُسے لاحق ہو جاتی ہیں اور اس (مخصوص حال) کے مطابق، اُس کا خاتمہ ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11926]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11926]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (872)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 872، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1506»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 11926 in Urdu