🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. بَابٌ فِيمَنْ لَمْ تَبْلُغْهُ الدَّعْوَةُ مِمَّنْ مَاتَ فِي فَتْرَةٍ وَغَيْرِ ذَلِكَ .
جس شخص تم دعوت نہ پہنچی ہو، یعنی جس کا انتقال زمانہ فترت میں ہو گیا ہو یا اس کے علاوہ (کوئی اور وجہ) ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11938
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ - يَعْنِي الْخُدْرِيَّ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَحْسَبُهُ - قَالَ:" يُؤْتَى بِالْهَالِكِ فِي الْفَتْرَةِ، وَالْمَعْتُوهِ، وَالْمَوْلُودِ، فَيَقُولُ الْهَالِكُ فِي الْفَتْرَةِ: لَمْ يَأْتِنِي كِتَابٌ وَلَا رَسُولٌ، وَيَقُولُ الْمَعْتُوهُ: أَيْ رَبِّ لَمْ تَجْعَلْ لِي عَقْلًا أَعْقِلُ بِهِ خَيْرًا وَلَا شَرًّا، وَيَقُولُ الْمَوْلُودُ: لَمْ أُدْرِكِ الْعَمَلَ"، قَالَ:" فَيُرْفَعُ لَهُمْ نَارٌ، فَيُقَالُ لَهُمْ: رُدُّوهَا - أَوْ قَالَ: ادْخُلُوهَا - فَيَدْخُلُهَا مَنْ كَانَ فِي عِلْمِ اللَّهِ سَعِيدًا أَنْ لَوْ أَدْرَكَ الْعَمَلَ"، قَالَ:" وَيُمْسِكُ عَنْهَا مَنْ كَانَ فِي عِلْمِ اللَّهِ شَقِيًّا أَنْ لَوْ أَدْرَكَ الْعَمَلَ، فَيَقُولُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى: إِيَّايَ عَصَيْتُمْ، فَكَيْفَ بِرُسُلِي بِالْغَيْبِ"، رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”زمانہ فترت میں فوت ہونے والے شخص کو، پاگل شخص کو، کمسنی میں فوت ہو جانے والے شخص کو لایا جائے گا، زمانہ فترت میں فوت ہونے والا شخص کہے گا: میرے پاس نہ تو کوئی کتاب آئی اور نہ ہی رسول آیا، پاگل شخص کہے گا: اے میرے پروردگار! تو نے میرے لئے عقل ہی نہیں بنائی کہ میں اس کے ذریعے بھلائی یا برائی کو سمجھ سکتا، کمسنی میں فوت ہونے والا (بچہ) کہے گا: مجھے عمل کا زمانہ ہی نہیں ملا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو ان لوگوں کے سامنے جہنم آئے گی، تو ان سے کہا: جائے گا: تم اس میں داخل ہو جاؤ! تو جس شخص کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے علم میں یہ بات ہو گی کہ اگر اسے عمل کا موقع ملتا، تو وہ سعادت مند ہوتا، تو وہ شخص اس میں داخل ہو جائے گا اور جس شخص کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے علم میں یہ تھا کہ وہ بدنصیب ہو گا، اگر اسے عمل کا موقع ملا ہوتا، تو وہ شخص اس میں داخل ہونے سے رک جائے گا، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تم لوگ میری نافرمانی کر رہے ہو، تو غیب کے عالم میں میرے رسولوں کے ساتھ تم نے کیا کرنا تھا؟“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطیہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11938]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2176)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 11938 in Urdu