🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَطْفَالِ .
بچوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11940
عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: سَأَلَتْ خَدِيجَةُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ وَلَدَيْنِ مَاتَا لَهَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هُمَا فِي النَّارِ"، قَالَ: فَلَمَّا رَأَى الْكَرَاهَةَ فِي وَجْهِهَا، قَالَ:" لَوْ رَأَيْتِ مَكَانَهُمَا أَبْغَضْتِهِمَا"، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَوَلَدِي مِنْكَ؟ قَالَ:" فِي الْجَنَّةِ"، قَالَ: ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَأَوْلَادَهُمْ فِي الْجَنَّةِ، وَإِنَّ الْمُشْرِكِينَ وَأَوْلَادَهُمْ فِي النَّارِ"، ثُمَّ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُمْ بِإِيمَانٍ أَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے اُن دو بچوں کے بارے میں دریافت کیا، جو زمانہ جاہلیت میں ان کے دو بچے فوت ہوئے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ دونوں جہنم میں جائیں گے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے چہرے پر ناپسندیدگی دیکھی تو فرمایا: اگر تم ان دونوں کی صورت حال دیکھ لو، تو تم ان دونوں سے نفرت کرنے لگو، سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ سے جو میرے بچے ہوئے ہیں (اور جو بچپن میں فوت ہو گئے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ جنت میں جائیں گے، راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک مسلمان اور ان کی اولاد جنت میں جائیں گے اور مشرکین اور اُن کی اولاد جہنم میں جائیں گے“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”بے شک وہ لوگ جو ایمان لائے، اور ان کی ذریت نے ایمان کے ہمراہ ان کی پیروی کی، تو ہم ان کی ذریت کو ان کے ساتھ ملا دیں گے۔“
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عثمان ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11940]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1131)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1134، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3038»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 11940 in Urdu