🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
41. بَابُ التَّخْلِيلِ .
خلال کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1199
عَنْ أَبِي أَيُّوبَ وَحْدَهُ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" حَبَّذَا الْمُتَخَلِّلُونَ مِنْ أُمَّتِي". قَالُوا: وَمَا الْمُتَخَلِّلُونَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" الْمُتَخَلِّلُونَ بِالْوُضُوءِ، وَالْمُتَخَلِّلُونَ مِنَ الطَّعَامِ ; أَمَّا تَخْلِيلُ الْوُضُوءِ فَالْمَضْمَضَةُ وَالِاسْتِنْشَاقُ وَبَيْنَ الْأَصَابِعِ، وَأَمَّا تَخْلِيلُ الطَّعَامِ فَمِنَ الطَّعَامِ. إِنَّهُ لَيْسَ شَيْءٌ أَشَدَّ عَلَى الْمَلَكَيْنِ مِنْ أَنْ يَرَيَا بَيْنَ أَسْنَانِ صَاحِبِهِمَا طَعَامًا وَهُوَ قَائِمٌ يُصَلِّي".
وَفِي إِسْنَادِهِمَا وَاصِلٌ الرَّقَاشِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
معجم کبیر میں، صرف سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے
یہ روایت منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: ”ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، اور ارشاد فرمایا: میری امت کے خلال کرنے والے افراد کے کیا کہنے، لوگوں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! خلال کرنے والے افراد کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وضو میں خلال کرنے والے اور کھانے کا خلال کرنے والے، جہاں تک وضو کے خلال کا تعلق ہے، تو وہ کلی کرتے ہوئے ناک میں پانی ڈالتے ہوئے اور انگلیوں کے درمیان ہو گا، اور جہاں تک کھانے کے خلال کا تعلق ہے، تو وہ کھانے کی چیز کے بارے میں ہو گا، کیونکہ (انسان کے ساتھ رہنے والے) دونوں فرشتوں کے لیے کوئی چیز اتنی زیادہ گراں نہیں ہوتی، جتنی یہ ہوتی ہے کہ وہ دونوں (فرشتے) اپنے ساتھ والے شخص کے دانتوں کے درمیان میں، کھانے کی کوئی چیز دیکھیں، جبکہ وہ شخص کھڑا ہوا نماز ادا کر رہا ہو“۔ ان دونوں روایات کی سند میں ایک راوی واصل رقاشی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1199]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 1199 in Urdu