الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابٌ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 11991
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَوَالَةَ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ جَالِسٌ فِي ظِلِّ دَوْمَةٍ، وَعِنْدَهُ كَاتِبٌ يُمْلِي عَلَيْهِ، فَقَالَ:" أَلَا أَكْتُبُكَ يَا ابْنَ حَوَالَةَ؟". قُلْتُ: مَا أَدْرِي مَا خَارَ اللَّهُ لِي وَرَسُولُهُ، فَأَعْرَضَ عَنِّي.
وَقَالَ: إسْمَاعِيلُ مَرَّةً [ فِي الْأُولَى" نَكْتُبَكَ يَا ابْنَ أَبِي حَوَالَةَ" قُلْتُ: لَا أَدْرِي فِيمَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَعْرَضَ عَنِّي ] ، فَأَكَبَّ عَلَى كَاتِبِهِ يُمْلِي عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ:" أَنَكْتُبُكَ يَا ابْنَ حَوَالَةَ؟". قُلْتُ: مَا أَدْرِي، مَا خَارَ اللَّهُ لِي وَرَسُولُهُ، فَأَعْرَضَ عَنِّي، وَأَكَبَّ عَلَى كَاتِبِهِ يُمْلِي عَلَيْهِ. قَالَ: فَنَظَرْتُ فَإِذَا فِي الْكِتَابِ عُمَرُ، فَعَرَفْتُ أَنَّ عُمَرَ لَا يُكْتَبُ إِلَّا فِي خَيْرٍ. ثُمَّ قَالَ:" أَنَكْتُبُكَ يَا ابْنَ حَوَالَةَ؟". قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ:" يَا ابْنَ حَوَالَةَ، كَيْفَ تَفْعَلُ فِي فِتَنٍ تَخْرُجُ مِنْ أَطْرَافِ الْأَرْضِ كَأَنَّهَا صَيَاصِي بَقَرٍ؟". قُلْتُ: لَا أَدْرِي مَا خَارَ اللَّهُ لِي وَرَسُولُهُ. قَالَ:" فَكَيْفَ تَفْعَلُ فِي أُخْرَى تَخْرُجُ بَعْدَهَا كَأَنَّ الْأُخْرَى فِيهَا انْتِفَاجَةُ أَرْنَبٍ؟". قُلْتُ: لَا أَدْرِي مَا خَارَ اللَّهُ لِي وَرَسُولُهُ. قَالَ:" اتَّبِعُوا هَذَا" وَرَجُلٌ مُقَفٍّ حِينَئِذٍ. فَانْطَلَقْتُ فَسَعَيْتُ، فَأَخَذْتُ بِمَنْكِبِهِ، فَأَقْبَلْتُ بِوَجْهِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قُلْتُ: هَذَا؟ قَالَ:" نَعَمْ". فَإِذَا هُوَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ،

سیدنا عبداللہ بن حوالہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت ”دومہ“ (نامی درخت) کے سائے میں تشریف فرما تھے اور آپ کے پاس ایک تحریر کرنے والا شخص موجود تھا، جسے آپ املاء کروا رہے تھے، آپ نے دریافت کیا: اے ابن حوالہ! کیا میں تمہارے لئے کچھ تحریر نہ کروا دوں؟ میں نے عرض کی: مجھے نہیں معلوم، اللہ اور اس کا رسول میرے لئے جو اختیار کریں (وہی ٹھیک ہو گا) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے منہ موڑ لیا، یہاں پر اسماعیل نامی راوی نے ایک مرتبہ یہ الفاظ نقل کئے ہیں: پہلی مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابن حوالہ! کیا ہم تمہیں (یعنی تمہارے لئے) کچھ لکھوائیں؟ میں نے عرض کی: مجھے نہیں معلوم یا رسول اللہ! کہ کیا ہونا چاہیے؟ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے منہ پھیر لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کاتب کی طرف متوجہ ہو کر اسے املاء کروانے لگے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے ابن حوالہ! کیا ہم تمہارے لئے نہ لکھوائیں؟ میں نے عرض کی: مجھے نہیں معلوم، جو اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول میرے لئے اختیار کریں (وہی مناسب ہو گا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے منہ پھیر لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کاتب کی طرف متوجہ ہوئے اور اسے املاء کرواتے رہے، راوی کہتے ہیں: میں نے جائزہ لیا، تو اس تحریر میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا ذکر بھی تھا، تو اس سے مجھے اندازہ ہو گیا کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا ذکر تو بھلائی کے حوالے سے ہی ہو سکتا ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابن حوالہ! کیا ہم تمہارے لئے تحریر نہ کروا دیں؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابن حوالہ! فتنوں کے زمانے میں تم کیا کرو گے؟ جب وہ فتنے زمین کے اطراف سے یوں نکلیں گے، جس طرح گائے کے سینگ ہوتے ہیں، میں نے عرض کی: مجھے نہیں معلوم، اللہ اور اس کا رسول میرے لئے جو اختیار کریں گے (وہی ٹھیک ہو گا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پھر اس وقت تم کیا کرو گے؟ جب پہلے فتنے کے بعد دوسرا فتنہ آئے گا اور اس کے مقابلے میں پہلے والا فتنہ جیسے خرگوش اچھلتا ہے، میں نے عرض کی: مجھے نہیں معلوم، جو اللہ اور اس کا رسول میرے لئے اختیار کریں گے (وہی ٹھیک ہو گا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اُس کی پیروی کرنا! (راوی بیان کرتے ہیں:) اُس وقت وہاں سے ایک صاحب چہرہ ڈھانپ کے گزر رہے تھے، میں گیا، میں دوڑتا ہوا گیا، میں نے اُن کے کندھے پر ہاتھ رکھا اور ان کا رخ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کر کے دریافت کیا: ان کے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! (راوی بیان کرتے ہیں:) تو وہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 11991]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (109/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16556»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 11991 in Urdu