🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. بَابٌ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11999
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ أَزْهَرَ أَبِي رَوَّاعٍ قَالَ: سَمِعْتُ عُثْمَانَ يَخْطُبُ قَالَ: إِنَّا وَاللَّهِ قَدْ صَحِبْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي السَّفَرِ وَالْحَضَرِ، وَكَانَ يَعُودُ مَرْضَانَا، وَيَتْبَعُ جَنَائِزَنَا، وَيَغْزُو مَعَنَا، وَيُوَاسِينَا بِالْقَلِيلِ وَالْكَثِيرِ، وَإِنَّ نَاسًا يُعْلِمُونِي بِهِ عَسَى أَنْ لَا يَكُونَ أَحَدُهُمْ رَآهُ قَطُّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَزَادَ: فَقَالَ لَهُ أَعْيَنُ ابْنُ امْرَأَةِ الْفَرَزْدَقِ: يَا نَعْثَلُ، إِنَّكَ قَدْ بَدَّلْتَ. فَقَالَ: مَنْ هَذَا؟ فَقَالُوا: أَعْيَنُ. فَقَالَ: بَلْ أَنْتَ أَيُّهَا الْعَبْدُ. قَالَ: فَوَثَبَ النَّاسُ إِلَى أَعْيَنَ. قَالَ: وَجَعَلَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي لَيْثٍ يَزَعُهُمْ عَنْهُ حَتَّى أَدْخَلَهُ دَارَهُ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبَّادِ بْنِ زَاهِرٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
عبادہ بن ازہر ابورواع بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو خطبہ دیتے ہوئے سنا، آپ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ کی قسم! ہم لوگ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر اور حضر میں ساتھ رہے ہیں، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے بیماروں کی عیادت کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے جنازوں میں شریک ہوتے تھے، ہمارے ساتھ جنگ میں حصہ لیتے تھے، تھوڑے اور زیادہ ہر معاملے میں ہمارے ساتھ اچھا سلوک کرتے تھے، اور کچھ لوگ مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں بتا رہے ہیں، حالانکہ انہوں نے تو کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت بھی نہیں کی ہو گی۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: ”فرزدق کی بیوی کے بیٹے اعین نے: اُن سے کہا: اے نعثل! تم نے تبدیلی کر دی ہے، انہوں نے دریافت کیا: یہ کون ہے؟ انہوں نے کہا: یہ اعین ہے، اس نے کہا: بلکہ تم غلام ہو، راوی کہتے ہیں: تو لوگ اچھل کر اعین کی طرف گئے، راوی بیان کرتے ہیں: بنو لیث سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے لوگوں کو پیچھے کرنا شروع کیا، یہاں تک کہ اعین کو اُس کے گھر میں داخل کیا۔ ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عباد بن ظاہر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 11999]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (504)، أخرجه مسند أحمد برقم: 506، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 357»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 11999 in Urdu