الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابٌ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 12005
وَعَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ عَلِيٍّ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَا: دَخَلَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ عَلَى عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَهُوَ آخِذٌ بِتَلَابِيبِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: مَا لَكَ، مَا لَكَ، وَلِابْنِ أَخِيكَ؟ قَالَ: زَعَمَ أَنَّهُ لَا يَكْفُرُ عُثْمَانُ، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: تُؤْمِنُ بِمَا يَكْفُرُ بِهِ عُثْمَانُ، وَتَكْفُرُ بِمَا يُؤْمِنُ بِهِ عُثْمَانُ؟ قَالَ: لَا. قَالَ: فَأَرْسِلِ ابْنَ أَخِيكَ، فَلَمَّا خَرَجَ الْحَسَنُ قَالَ لَهُ عَلِيٌّ: يَا عَمَّارُ، أَمَا تَعْلَمُ أَنَّ عُثْمَانَ آمَنَ بِاللَّهِ وَكَفَرَ بِاللَّاتِ وَالْعُزَّى؟ قَالَ: بَلَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمِسْوَرُ بْنُ الصَّلْتِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمِسْوَرُ بْنُ الصَّلْتِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ فاطمہ بنت علی رضی اللہ عنہما اور سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ، سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے گریبان کو پکڑا ہوا تھا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اُن سے دریافت کیا: آپ کا اور آپ کے بھتیجے کا کیا معاملہ ہے؟ تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ کہتا ہے کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کفر کا ارتکاب نہیں کیا ہے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: کیا تم اس چیز پر ایمان رکھتے ہو؟ جس کا انکار سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کیا ہو، اور کیا تم اس چیز کا انکار کر سکتے ہو، جس پر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ ایمان لائے ہوں؟ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی نہیں! سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: پھر تم اپنے بھتیجے کو چھوڑ دو! جب سیدنا حسن رضی اللہ عنہ چلے گئے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے کہا: اے عمار! کیا تم یہ بات نہیں جانتے ہو کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ، اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے اور انہوں نے لات اور عزیٰ کا انکار کیا تھا؟ تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں! (یعنی میں یہ بات جانتا ہوں)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسور بن صلت ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12005]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسور بن صلت ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12005]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 12005 in Urdu