الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابٌ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 12008
وَعَنْ كَثِيرِ بْنِ الصَّلْتِ قَالَ: نَامَ عُثْمَانُ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ الَّذِي قُتِلَ فِيهِ وَهُوَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ، فَلَمَّا اسْتَيْقَظَ قَالَ: وَلَوْلَا أَنْ تَقُولَ النَّاسُ تَمَنَّى عُثْمَانُ أُمْنِيَتَهُ لَحَدَّثْتُكُمْ حَدِيثًا. قَالَ: قُلْنَا: حَدِّثْنَا أَصْلَحَكَ اللَّهُ، فَلَسْنَا نَقُولُ كَمَا تَقُولُ النَّاسُ. قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَنَامِي هَذَا، فَقَالَ: إِنَّكَ شَاهِدٌ مَعَنَا الْجُمُعَةَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو عَلْقَمَةَ مَوْلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو عَلْقَمَةَ مَوْلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
کثیر بن صلت بیان کرتے ہیں: جس دن سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کیا گیا، اس دن کا واقعہ ہے کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سو گئے، یہ جمعہ کے دن کی بات ہے، جب وہ بیدار ہوئے، تو انہوں نے فرمایا: اگر اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ لوگ یہ کہیں گے کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ مرنے کی آرزو کر رہے ہیں، تو میں نے تمہیں ایک بات بتانی تھی، راوی کہتے ہیں: ہم نے کہا: آپ بیان کیجئے! اللہ تعالیٰ آپ کو ٹھیک رکھے، ہم اس طرح نہیں کہیں گے، جس طرح لوگ کہتے ہیں، تو انہوں نے فرمایا: میں نے خواب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: تم نے جمعہ میں ہمارے ساتھ شریک ہونا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوعلقمہ ہے، جو سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کا غلام ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12008]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12008 in Urdu