الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابٌ فِيمَا كَانَ فِي الْجَمَلِ وَصِفِّينَ وَغَيْرِهِمَا .
جنگ جمل، جنگ صفین اور دیگر میں جو کچھ ہوا، اس کا بیان
حدیث نمبر: 12025
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ أَنَّ عَائِشَةَ لَمَّا نَزَلَتْ عَلَى الْحَوْأَبِ سَمِعَتْ نُبَاحَ الْكِلَابِ، فَقَالَتْ: مَا أَظُنُّنِي إِلَّا رَاجِعَةً، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ لَنَا:" أَيَّتُكُنَّ يَنْبَحُ عَلَيْهَا كِلَابُ الْحَوْأَبِ". فَقَالَ لَهَا الزُّبَيْرُ: تَرْجِعِينَ، عَسَى اللَّهُ أَنْ يُصْلِحَ بِكِ بَيْنَ النَّاسِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں: جب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ”حوأب“ نامی جگہ پر پڑاؤ کیا اور وہاں کتوں کے بھونکنے کی آواز سنی تو انہوں نے فرمایا: مجھے واپس چلے جانا چاہیے، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم (یعنی ازواج مطہرات) سے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کون وہ خاتون ہو گی، جس پر حوأب کے کتے بھونکیں گے۔“ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا: کیا آپ واپس چلی جائیں گی؟ ہو سکتا ہے اللہ تعالیٰ آپ کی وجہ سے لوگوں کے درمیان صلح کروا دے۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12025]
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12025]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3275) اخرجه أبو يعلى فى المسند (4868) أخرجه احمد فى المسند (52/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24133»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 12025 in Urdu