الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابٌ فِيمَا كَانَ فِي الْجَمَلِ وَصِفِّينَ وَغَيْرِهِمَا .
جنگ جمل، جنگ صفین اور دیگر میں جو کچھ ہوا، اس کا بیان
حدیث نمبر: 12027
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ - يَعْنِي الْخُدْرِيَّ - قَالَ: كُنَّا عِنْدَ بَيْتِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي نَفَرٍ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ، فَقَالَ:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخِيَارِكُمْ؟". قَالُوا: بَلَى. قَالَ:" خِيَارُكُمُ الْمُوفُونَ الْمُطِيبُونَ، إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْحَفِيَّ التَّقِيَّ"، قَالَ: وَمَرَّ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، فَقَالَ:" الْحَقُّ مَعَ ذَا الْحَقُّ مَعَ ذَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں موجود تھے، کچھ مہاجرین اور انصار تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں تم لوگوں کو تمہارے بہترین لوگوں کے بارے میں بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے بہترین لوگ وہ ہیں جو (عہد، یا اپنے فرض کو) پورا کرنے والے نیک خصلت لوگ ہوں، بے شک اللہ تعالیٰ پوشیدہ رہنے والے، پرہیزگار شخص کو پسند کرتا ہے، راوی کہتے ہیں: اسی دوران سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ وہاں سے گزرے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حق، اس کے ساتھ ہو گا، حق، اس کے ساتھ ہو گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12027]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12027]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1052)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6649»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 12027 in Urdu