الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابٌ فِيمَا كَانَ بَيْنَهُمْ يَوْمَ صِفِّينَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ .
اس چیز کا بیان، جو لوگوں کے درمیان ”یوم صفین“ کے موقع پر ہوئی
حدیث نمبر: 12041
عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ قَالَ: لَمَّا خَرَجَ عَلِيٌّ إِلَى صِفِّينَ اسْتَخْلَفَ أَبَا مَسْعُودٍ عَلَى الْكُوفَةِ، وَكَانَ رِجَالٌ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ اسْتَخْفُوا [ عَلِيًّا ] . فَلَمَّا خَرَجَ ظَهَرُوا، فَكَانَ نَاسٌ يَأْتُونَ إِلَى ابْنِ مَسْعُودٍ فَيَقُولُونَ: قَدْ وَاللَّهِ أَهْلَكَ اللَّهُ أَعْدَاءَهُ وَأَظْفَرَ الْمُؤْمِنِينَ. فَيَقُولُ ابْنُ مَسْعُودٍ: إِنِّي وَاللَّهِ مَا أَعُدُّهُ ظَفَرًا وَلَا عَافِيَةً أَنْ تَظْهَرَ إِحْدَى الطَّائِفَتَيْنِ عَلَى الْأُخْرَى. قَالُوا: فَمَهْ؟ قَالَ: يَكُونُ بَيْنَ الْقَوْمِ صُلْحٌ. فَلَمَّا قَدِمَ عَلِيٌّ، ذَكَرُوا ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ عَلِيٌّ: اعْتَزِلْ عَمَلَنَا. قَالَ: وَذَاكَ مَهْ؟ قَالَ: إِنَّا وَجَدْنَاكَ لَا تَعْقِلُ عَقْلَةً. قَالَ: أَمَّا أَنَا فَقَدَ بَقِيَ مِنْ عَقْلِي مَا أَعْلَمُ، أَمَّا الْآخَرُ شَرٌّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ، وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ، وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عامر شعبی بیان کرتے ہیں: جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ صفین کی طرف جانے کے لئے نکلے، تو انہوں نے کوفہ میں سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کو اپنا نائب مقرر کیا، کوفہ سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے چھپے ہوئے تھے، جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ تشریف لے گئے، تو وہ لوگ ظاہر ہوئے، وہ لوگ سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آ کر یہ کہنے لگے: اللہ کی قسم! اللہ تعالیٰ نے ان کے دشمنوں کو ہلاک کر دیا اور مومنین کو کامیاب کر دیا، تو سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں اسے کامیابی شمار نہیں کرتا ہوں، اس میں عافیت نہیں ہے کہ ان دونوں گروہوں میں سے کوئی ایک غالب آ جائے، لوگوں نے کہا: پھر کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: لوگوں کے درمیان صلح ہونی چاہیے، جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ واپس تشریف لائے تو لوگوں نے ان کے سامنے یہ بات ذکر کی، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم ہمارے منصب سے الگ ہو جاؤ! انہوں نے دریافت کیا: وہ کیوں؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم نے تمہیں پایا ہے کہ تم میں عقل نہیں ہے، تو انہوں نے فرمایا: جہاں تک میرا تعلق ہے، تو میرے پاس جو عقل باقی ہے اور مجھے جس چیز کا علم ہے، اس کے مطابق دوسری صورت حال بری ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12041]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12041]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (195/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12041 in Urdu