الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابٌ فِيمَا كَانَ بَيْنَهُمْ يَوْمَ صِفِّينَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ .
اس چیز کا بیان، جو لوگوں کے درمیان ”یوم صفین“ کے موقع پر ہوئی
حدیث نمبر: 12058
وَعَنْ سَيَّارٍ أَبِي الْحَكَمِ قَالَ: قَالَتْ بَنُو عَبْسٍ لِحُذَيْفَةَ: إِنَّ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ عُثْمَانَ قَدْ قُتِلَ، فَمَا تَأْمُرُنَا؟ قَالَ: آمُرُكُمْ أَنْ تَلْزَمُوا عَمَّارًا. قَالُوا: إِنَّ عَمَّارًا لَا يُفَارِقُ عَلِيًّا. قَالَ: إِنَّ الْحَسَدَ هُوَ أَهْلَكَ الْجَسَدَ، وَإِنَّمَا يُنَفِّرُكُمْ مِنْ عَمَّارٍ قُرْبُهُ مِنْ عَلِيٍّ، فَوَاللَّهِ لَعَلِيٌّ أَفْضَلُ مِنْ عَمَّارٍ أَبْعَدَ مَا بَيْنَ التُّرَابِ وَالسَّحَابِ، وَإِنَّ عَمَّارًا لَمِنَ الْأَخْيَارِ، وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهُمْ إِنْ لَزِمُوا عَمَّارًا كَانُوا مَعَ عَلِيٍّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنِّي لَمْ أَعْرِفِ الرَّجُلَ الْمُبْهَمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنِّي لَمْ أَعْرِفِ الرَّجُلَ الْمُبْهَمَ.
سیار ابوحکم بیان کرتے ہیں: بنو عبس نے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے کہا: امیرالمؤمنین سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ شہید ہو گئے ہیں، تو آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: میں تمہیں یہ ہدایت کرتا ہوں کہ تم لوگ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہو، لوگوں نے بتایا: سیدنا عمار رضی اللہ عنہ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے الگ نہیں ہوتے ہیں، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: حسد، جسم کو ہلاک کر دیتا ہے، تم لوگ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے اس لئے متنفر ہو رہے ہو کہ وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے قریب ہیں، اللہ کی قسم! سیدنا علی رضی اللہ عنہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے اس سے زیادہ فضیلت رکھتے ہیں، جتنا مٹی (یعنی زمین) اور بادل کے درمیان فاصلہ ہے، اور سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نیک لوگوں میں سے ایک ہیں، راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ یہ بات جانتے تھے کہ اگر وہ لوگ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے ساتھ جا کے ملیں گے، تو وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ ہوں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ میں مبہم شخص سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12058]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ میں مبہم شخص سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12058]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12058 in Urdu