الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. بَابٌ فِيمَا كَانَ مِنْ أَمْرِ ابْنِ الزُّبَيْرِ . وَيَزِيدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، وَاسْتِخْلَافُ أَبِيهِ لَهُ ، وَأَيَّامُ الْحَرَّةِ ، وَغَيْرُ ذَلِكَ
صلح کے بارے میں اور اس کے بعد جو صورتحال ہوئی اس کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12090
وَعَنْ أَبِي مَعْشَرٍ قَالَ: لَمَّا مَاتَ مُعَاوِيَةُ بْنُ يَزِيدَ بَايَعَ أَهْلُ الشَّامِ كُلُّهُمُ ابْنَ الزُّبَيْرِ إِلَّا أَهْلَ الْأُرْدُنِ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ رُؤُوسُ بَنِي أُمَيَّةَ وَنَاسٌ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ وَأَشْرَافِهِمْ، فِيهِمْ رَوْحُ بْنُ الزِّنْبَاعِ الْجُذَامِيُّ، قَالَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ: إِنَّ الْمُلْكَ كَانَ فِينَا أَهْلَ الشَّامِ فَيَنْتَقِلُ إِلَى أَهْلِ الْحِجَازِ؟ لَا نَرْضَى بِذَلِكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
ابومعشر بیان کرتے ہیں: جب معاویہ بن یزید کا انتقال ہو گیا، تو تمام اہل شام نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کی بیعت کر لی، صرف اہل اردن نے نہیں کی، جب بنو امیہ کے اکابرین نے یہ صورت حال دیکھی اور شام کے کچھ افراد اور معززین نے یہ بات دیکھی، جن میں ایک روح بن زنباع جذامی بھی تھا، تو انہوں نے ایک دوسرے سے کہا: حکومت تو ہمارے یعنی اہل شام کے درمیان رہنی چاہیے اور یہ اب منتقل ہو کے اہل حجاز کی طرف چلی جائے گی، تو ہم اس سے راضی نہیں ہوں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12090]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12090]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (4640)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
Majma al-Zawa'id Hadith 12090 in Urdu