الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابٌ مِنْهُ فِي اتِّبَاعِ سُنَنِ مَنْ مَضَى .
پہلے لوگوں کے طریقوں کی پیروی کرنا
حدیث نمبر: 12103
عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ الْأَنْصَارِيِّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَتَرْكَبُنَّ سُنَنَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ مِثْلًا بِمِثْلٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، وَزَادَ:" حَتَّى لَوْ دَخَلُوا جُحْرَ ضَبٍّ لَاتَّبَعْتُمُوهُ". قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى؟ قَالَ:" فَمَنْ إِلَّا الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى" ; وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا سہل بن سعد انصاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، تم اپنے پہلے کے لوگوں کی بالکل برابر ضرور پیروی کرو گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے اور یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: ”یہاں تک کہ اگر وہ لوگ گوہ کے بل میں داخل ہوئے تھے، تو تم ان کی پیروی کرو گے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا (پہلے لوگوں سے مراد) یہودی اور عیسائی ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہودیوں اور عیسائیوں کے علاوہ اور کون ہوں گے؟“۔ امام أحمد کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، امام طبرانی کی سند میں ایک راوی یحیی بن عثمان ہے جس نے ابوحازم کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے، میں اُس سے واقف نہیں ہوں، ان دونوں روایات کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12103]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5943) اخرجه احمد فى المسند (340/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22371، 11391، 11433، 11487، 8140، وأخرجه صحيح البخاري برقم: 3269، 6889، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20764، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5943»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12103 in Urdu