🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. بَابٌ مِنْهُ فِي اتِّبَاعِ سُنَنِ مَنْ مَضَى .
پہلے لوگوں کے طریقوں کی پیروی کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12106
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنْتُمْ أَشْبَهُ الْأُمَمِ بِبَنِي إِسْرَائِيلَ، لَتَرْكَبُنَّ طَرِيقَهُمْ حَذْوَ الْقُذَّةِ بِالْقُذَّةِ، حَتَّى لَا يَكُونَ فِيهِمْ شَيْءٌ إِلَّا كَانَ فِيكُمْ مِثْلُهُ، حَتَّى أَنَّ الْقَوْمَ لَتَمُرُّ عَلَيْهِمُ الْمَرْأَةُ فَيَقُومُ إِلَيْهَا بَعْضُهُمْ فَيُجَامِعُهَا ثُمَّ يَرْجِعُ إِلَى أَصْحَابِهِ يَضْحَكُ إلَيهِمْ وَيَضْحَكُونَ إِلَيْهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ بنی اسرائیل کے ساتھ سب سے زیادہ مشابہت رکھنے والی امت ہو، اور تم ان کے طریقوں پر یوں عمل کرو گے، جس طرح تیر کا ایک پر دوسرے کے برابر ہوتا ہے، یہاں تک کہ ان میں جو چیز بھی تھی، وہ تمہارے درمیان بھی اس کی مانند ہو گی، یہاں تک کہ کچھ لوگوں کے پاس سے ایک عورت گزرے گی، تو ان لوگوں میں سے ایک شخص اُٹھ کر اس عورت کے پاس جائے گا اور اس کے ساتھ صحبت کرے گا، اور پھر وہ اپنے ساتھیوں کے پاس واپس آ جائے گا، وہ شخص انہیں دیکھ کے ہنس رہا ہو گا اور وہ لوگ اُسے دیکھ کے ہنس رہے ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12106]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9882)، أخرجه مسند البزار برقم: 2048، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9882»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 12106 in Urdu