🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. بَابٌ فِي الْأَمْرِ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّهْيِ عَنِ الْمُنْكَرِ وَفِيمَنْ لَا تَأْخُذُهُ فِي اللَّهِ لَوْمَةُ لَائِمٍ .
نیکی کا حکم دینے برائی سے منع کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12125
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ أَنَّهُ حَدَّثَ مُحَمَّدَ بْنَ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ قَالَ: اصْطَحَبَ قَيْسُ بْنُ خَرَشَةَ وَكَعْبٌ حَتَّى إِذَا بَلَغَا صِفِّينَ وَقَفَ كَعْبٌ سَاعَةً فَقَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، لَيُهْرَقَنَّ مِنْ دِمَاءِ الْمُسْلِمِينَ بِهَذِهِ الْبُقْعَةِ شَيْءٌ لَا يُهْرَاقُ بِبُقْعَةٍ مِنَ الْأَرْضِ. فَغَضِبَ قَيْسٌ، ثُمَّ قَالَ: وَمَا يُدْرِيكَ يَا أَبَا إِسْحَاقَ مَا هَذَا؟ هَذَا مِنَ الْغَيْبِ الَّذِي اسْتَأْثَرَ اللَّهُ بِهِ. فَقَالَ كَعْبٌ: مَا مِنَ الْأَرْضِ شِبْرٌ إِلَّا وَهُوَ مَكْتُوبٌ فِي التَّوْرَاةِ الَّتِي أَنْزَلَ اللَّهُ عَلَى مُوسَى مَا يَكُونُ عَلَيْهِ وَمَا يَخْرُجُ فِيهِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ: وَمَنْ قَيْسُ بْنُ خَرَشَةَ؟ قَالَ: رَجُلٌ مِنْ قَيْسٍ، وَمَا تَعْرِفُهُ وَهُوَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ بِلَادِكَ؟ قَالَ: وَاللَّهِ مَا أَعْرِفُهُ. قَالَ: إِنَّ قَيْسَ بْنَ خَرَشَةَ قَدِمَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: أُبَايِعُكَ عَلَى مَا جَاءَكَ مِنَ اللَّهِ وَعَلَى أَنْ نَقُولَ بِالْحَقِّ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا قَيْسُ، عَسَى إِنْ مَدَّ بِكَ الدَّهْرُ أَنْ يَلِيَكَ بَعْدِي وُلَاةٌ لَا تَسْتَطِيعُ أَنْ تَقُولَ بِالْحَقِّ مَعَهُمْ". قَالَ قَيْسٌ: وَاللَّهِ لَا أُبَايِعُكَ عَلَى شَيْءٍ إِلَّا وَفَيْتُ لَكَ بِهِ. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذًا لَا يَضُرُّكَ شَيْءٌ". قَالَ: فَكَانَ قَيْسٌ يَعِيبُ عَلَى زِيَادٍ وَابْنِهِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ فَقَالَ: أَنْتَ الَّذِي تَفْتَرِي عَلَى اللَّهِ وَعَلَى رَسُولِهِ؟ قَالَ: لَا، وَلَكِنْ إِنْ شِئْتَ أَخْبَرْتُكَ مَنْ يَفْتَرِي عَلَى اللَّهِ وَعَلَى رَسُولِهِ، مَنْ تَرَكَ الْعَمَلَ بِكِتَابِ اللَّهِ وَسُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ مُرْسَلٌ.
یزید بن ابوحبیب بیان کرتے ہیں: محمد بن یزید بن ابوزید نے یہ بات بیان کی ہے: ”ایک مرتبہ قیس بن خرشہ اور کعب ایک ساتھ تھئے، یہ دونوں صفین کے مقام پر پہنچے، تو وہاں کعب گھڑی بھر کے لئے ٹھہر گئے اور بولے: اللہ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اس مقام پر مسلمانوں کا خون ضرور بہایا جائے گا کہ اتنا خون زمین کے کسی اور حصے میں نہیں بہایا جائے گا، تو قیس غصے میں آ گئے اور بولے: اے ابواسحاق! تمہیں اس بات کا کیسے پتہ چلا؟ یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ یہ تو وہ غیب ہے، جس کا علم اللہ تعالیٰ نے کسی کو نہیں دیا ہے، تو کعب نے فرمایا: روئے زمین کا کوئی ایک بالشت ایسا نہیں ہے، جس کا ذکر اس ”تورات“ میں نہ ہو، جس کو اللہ تعالیٰ نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام پر نازل کیا تھا، زمین پر جو کچھ ہو گا اور جو قیامت تک اس میں سے نکلے گا (اُن سب کا ذکر اس میں ہے)۔ محمد بن یزید نے دریافت کیا: قیس بن خرشہ کون ہے؟ انہوں نے بتایا: یہ قیس قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب ہیں، تم انہیں نہیں جانتے، حالانکہ وہ تمہارے علاقے کے آدمی ہیں، انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! میں انہیں نہیں جانتا، تو انہوں نے بتایا کہ سیدنا قیس بن خرشہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے، انہوں نے عرض کی: میں اس چیز پر آپ کی بیعت کرنے کے لیے حاضر ہوا ہوں، جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اللہ تعالیٰ کی طرف سے آئی ہے، اور اس بات پر بھی بیعت کرنے کے لئے کہ میں حق بات کہوں گا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے قیس! ہو سکتا ہے کہ جب طویل زمانہ گزر جائے اور میرے بعد ایسے لوگ حکمران بن جائیں کہ تم ان کے سامنے حق نہ کہہ سکو۔“ قیس نے عرض کی: اللہ کی قسم! میں کسی چیز پر آپ کی بیعت نہیں کروں گا، مگر یہ کہ آپ کی خاطر اسے پورا بھی کروں گا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایسی صورت میں تمہیں کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو سیدنا قیس رضی اللہ عنہ، زیاد اور اُس کے بیٹے عبیداللہ بن زیاد پر تنقید کیا کرتے تھے، اس نے انہیں پیغام بھیج کر بلایا اور کہا: کیا تم وہ شخص ہو کہ جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جھوٹی بات منسوب کرتے ہو؟ تو سیدنا قیس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی نہیں! اگر تم چاہو تو میں تمہیں یہ بات بتا دیتا ہوں کہ کون شخص اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جھوٹی بات منسوب کرتا ہے، یہ وہ شخص ہے جو اللہ کی کتاب اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کو ترک کر دیتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور یہ روایت ”مرسل“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12125]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (345/18)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل


Majma al-Zawa'id Hadith 12125 in Urdu