الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. بَابٌ فِيمَنْ قَدَرَ عَلَى نَصْرِ مَظْلُومٍ أَوْ إِنْكَارِ مُنْكَرٍ .
اس شخص کا بیان، جو مظلوم کی مدد کرنے یا منکر کے انکار پر قدرت رکھتا ہے
حدیث نمبر: 12137
وَعَنْ عَدِيِّ بْنِ عَدِيٍّ الْكِنْدِيِّ حَدَّثَ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: ثَنَا مَوْلًى لَنَا أَنَّهُ سَمِعَ جَدِّي يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَا يُعَذِّبُ الْعَامَّةَ بِعَمَلِ الْخَاصَّةِ حَتَّى يَرَوُا الْمُنْكَرَ بَيْنَ ظَهْرَانَيْهِمْ، وَهُمْ قَادِرُونَ عَلَى أَنْ يُنْكِرُوهُ فَلَا يُنْكِرُوهُ، فَإِذَا فَعَلُوا ذَلِكَ عَذَّبَ اللَّهُ الْخَاصَّةَ وَالْعَامَّةَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ طَرِيقَيْنِ، إِحْدَاهَا هَذِهِ، وَالْأُخْرَى عَنْ عَدِيِّ بْنِ عَدِيٍّ حَدَّثَنِي مَوْلًى لَنَا وَهُوَ الصَّوَابُ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحَدِ الْإِسْنَادَيْنِ ثِقَاتٌ.
عدی بن عدی کندی نے مجاہد کا یہ بیان نقل کیا ہے: میرے آقا نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے کہ انہوں نے اپنے دادا کو یہ بات بیان کرتے ہوئے سنا، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ خواص لوگوں کے عمل کی وجہ سے عام لوگوں کو عذاب نہیں دیتا، جب تک یہ صورت حال نہ ہو کہ وہ (یعنی عام) لوگ اپنے درمیان منکر کو دیکھیں اور وہ اس کا انکار کرنے کی قدرت رکھتے ہوں، لیکن پھر بھی اس کا انکار نہ کریں، جب وہ لوگ یہ کرتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ خاص و عام (سب کو) عذاب دیتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے دو حوالوں سے نقل کی ہے، جن میں سے ایک حوالہ یہ ہے اور دوسری روایت عدی بن عدی کے حوالے سے منقول ہے، وہ کہتے ہیں: مجھے میرے آقا نے یہ حدیث بیان کی ہے اور یہی درست ہے، امام طبرانی نے یہ روایت اسی طرح نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12137]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17267»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12137 in Urdu