الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
45. بَابٌ مِنْهُ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 12199
عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ قَالَ: حَدَّثَنِي رَجُلٌ قَالَ: كُنْتُ فِي مَجْلِسٍ فِيهِ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ بِالْمَدِينَةِ، فَقَالَ لِرَجُلٍ مِنَ الْقَوْمِ: يَا فُلَانُ، كَيْفَ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْعَتُ الْإِسْلَامَ؟ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ الْإِسْلَامَ بَدَأَ جَذَعًا ثُمَّ ثَنِيًّا ثُمَّ رَبَاعِيًّا ثُمَّ سَدِيسًا ثُمَّ بَازِلًا". فَقَالَ عُمَرُ: فَمَا بَعْدَ الْبُزُولِ إِلَّا النُّقْصَانُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
علقمہ بن عبداللہ مزنی بیان کرتے ہیں: مجھے ایک صاحب نے یہ بات بتائی ہے: وہ کہتے ہیں: میں ایک ایسی محفل میں موجود تھا، جس میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے، یہ مدینہ منورہ کی بات ہے، انہوں نے حاضرین میں سے ایک شخص سے کہا: اے فلاں! تم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسلام کی صفت بیان کرتے ہوئے کیسے سنا ہے؟ تو ان صاحب نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک اسلام کا آغاز جذع ہونے (یعنی کم سن اونٹ ہونے) کے عالم میں ہوا، پھر وہ ثنی (یعنی تیسرے سال میں داخل ہونے والا) ہو گیا، پھر وہ رباعی (یعنی چوتھے سال میں داخل ہونے والا) اونٹ ہو گیا، پھر وہ سدیس (یعنی آٹھویں سال میں داخل ہونے والا) اونٹ ہو گیا، پھر وہ بازل (یعنی جس کے آٹھ سال پورے ہو گئے اور وہ نویں سال میں داخل ہو گیا ہو، وہ) ہو گیا۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”بازل“ ہو جانے کے بعد تو کم ہونا ہی باقی رہ جاتی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12199]
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12199]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (192) اخرجه احمد فى المسند (54/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20005»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12199 in Urdu