الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
48. بَابٌ فِيمَنْ لَم يَأْمُرْ بِمَعْرُوفٍ وَلَمْ يَنْهَ عَنْ مُنْكَرٍ .
اس شخص کا بیان، جو نیکی کا حکم نہیں دیتا اور برائی سے منع نہیں کرتا
حدیث نمبر: 12209
وَعَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ أَنَّ أَبَا بَكْرَةَ تَزَوَّجَ امْرَأَةً مِنْ بَنِي عُلَاثَةَ، وَأَنَّهَا هَلَكَتْ فَحَمَلَهَا إِلَى الْمَقَابِرِ، فَحَالَ إِخْوَتُهَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الصَّلَاةِ، فَقَالَ لَهُمْ: لَا تَفْعَلُوا، فَإِنِّي أَحَقُّ بِالصَّلَاةِ مِنْكُمْ. قَالُوا: صَدَقَ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَلَّى عَلَيْهَا. ثُمَّ إِنَّهُ دَخَلَ الْقَبْرَ فَدَفَعُوهُ دَفْعًا عَنِيفًا فَوَقَعَ فَغُشِيَ عَلَيْهِ، فَحُمِلَ إِلَى أَهْلِهِ فَصَرَخَ عَلَيْهِ يَوْمَئِذٍ عِشْرُونَ مِنِ ابْنٍ وَبِنْتٍ لَهُ. قَالَ عَبْدُ الْعَزِيزِ: وَأَنَا يَوْمَئِذٍ مِنْ أَصْغَرِهِمْ، فَأَفَاقَ إِفَاقَةً، فَقَالَ لَهُمْ: لَا تَصْرُخُوا عَلَيَّ، فَوَاللَّهِ مَا مِنْ نَفْسٍ تَخْرُجُ أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ نَفْسِ أَبِي بَكْرَةَ. فَفَزِعَ الْقَوْمُ فَقَالُوا: لِمَ يَا أَبَانَا؟ قَالَ: إِنِّي أَخْشَى أَنْ أُدْرِكَ زَمَانًا لَا أَسْتَطِيعُ أَنْ آمُرَ بِالْمَعْرُوفِ وَلَا أَنْهَى عَنْ مُنْكَرٍ وَلَا خَيْرَ يَوْمَئِذٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عبدالعزیز بن ابوبکرہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے بنو علاثہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے ساتھ شادی کی، اس خاتون کا انتقال ہو گیا، وہ ان کی میت اٹھا کے قبرستان آئے، اس خاتون کے بھائی اس بات میں رکاوٹ بن گئے کہ سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ اس کی نماز جنازہ پڑھائیں، سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں سے کہا: تم لوگ ایسا نہ کرو! کیونکہ تمہارے مقابلے میں، میں نماز پڑھانے کا زیادہ حق رکھتا ہوں، ان لوگوں نے کہا: اللہ کے رسول کے صحابی ٹھیک کہہ رہے ہیں، سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے اس خاتون کی نماز جنازہ پڑھائی، پھر وہ قبر میں داخل ہونے لگے تو اس کے بھائیوں نے انہیں زور سے دھکا دیا، وہ گر گئے اور ان پر بے ہوشی طاری ہو گئی، پھر انہیں اٹھا کر ان کے اہل خانہ کے پاس لایا گیا، تو اس دن ان کے بیس بیٹوں اور بیٹیوں نے ان کے لے چیخ و پکار کی۔ عبدالعزیز نامی راوی کہتے ہیں: میں اُس وقت ان میں سب سے کمسن تھا، جب سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کو ہوش آیا، تو انہوں نے ان لوگوں سے کہا: تم لوگ مجھ پر چیخ و پکار نہ کرو! اللہ کی قسم! کسی بھی سانس کا نکل جانا، میرے نزدیک، ابوبکرہ کی سانس نکل جانے سے زیادہ محبوب نہیں ہے، تو لوگ پریشان ہو گئے، انہوں نے ان سے دریافت کیا: اے ہمارے ابا جان! اس کی کیا وجہ ہے؟ انہوں نے فرمایا: مجھے یہ اندیشہ ہے کہ میں ایسے زمانے تک پہنچ جاؤں گا، جس میں، میں نیکی کا حکم نہیں دے سکوں گا اور برائی سے منع نہیں کر سکوں گا اور اس وقت میں کوئی بھلائی نہیں ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12209]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12209]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 12209 in Urdu