الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
51. بَابُ خُرُوجِ النَّاسِ مِنَ الدِّينِ - نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ - .
لوگوں کا دین سے نکل جانا، ہم اس بات سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں
حدیث نمبر: 12212
عَنْ شَدَّادٍ أَبِي عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنِي جَارٌ لِجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَدِمْتُ مِنْ سَفَرٍ فَجَاءَنِي جَابِرٌ يُسَلِّمُ عَلَيَّ، فَجَعَلْتُ أُحَدِّثُهُ عَنِ افْتِرَاقِ النَّاسِ وَمَا أَحْدَثُوا. فَجَعَلَ جَابِرٌ يَبْكِي، ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ النَّاسَ دَخَلُوا فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا، وَسَيَخْرُجُونَ مِنْهُ أَفْوَاجًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَجَارُ جَابِرٍ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
شداد ابوعمار بیان کرتے ہیں: مجھے سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما کے ایک پڑوسی نے یہ بات بتائی کہ ایک مرتبہ میں سفر سے واپس آیا، تو سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما میرے ساتھ سلام دعا کرنے کے لئے میرے پاس تشریف لائے، میں نے انہیں لوگوں کے باہمی اختلافات کے بارے میں بتانا شروع کیا اور ان لوگوں نے جو نئی صورت حال پیدا کر دی ہے، اس کے بارے میں بتایا، تو سیدنا جابر رضی اللہ عنہ رونے لگے اور پھر انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”لوگ گروہوں کی شکل میں اللہ کے دین میں داخل ہوئے ہیں اور عنقریب گروہوں کی شکل میں اس سے نکل جائیں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے پڑوسی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12212]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے پڑوسی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12212]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (343/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14286»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12212 in Urdu