الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
53. بَابٌ فِيمَا مَضَى مِنَ الزَّمَانِ وَمَا بَقِيَ مِنْهُ .
جو زمانہ گزر چکا ہے، اس کا بیان، اور جو باقی ہے اس کا بیان
حدیث نمبر: 12236
عَنْ خَيْثَمَةَ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ - يَعْنِي: ابْنَ مَسْعُودٍ - لِامْرَأَتِهِ: الْيَوْمَ خَيْرٌ أَمْ أَمْسِ؟ فَقَالَتْ: لَا أَدْرِي. فَقَالَ: لَكِنِّي أَدْرِي، أَمْسِ خَيْرٌ مِنَ الْيَوْمِ، وَالْيَوْمُ خَيْرٌ مِنْ غَدٍ، وَكَذَلِكَ حَتَّى تَقُومَ السَّاعَةُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَلَهُ آثَارٌ فِي الزُّهْدِ.
خیمہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اپنی اہلیہ سے دریافت کیا: آج بہتر ہے یا گزشتہ کل؟ انہوں نے جواب دیا: مجھے نہیں معلوم، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں جانتا ہوں گزشتہ کل، آج سے بہتر تھا، اور آج، آنے والے کل سے بہتر ہے، اور قیامت قائم ہونے تک اسی طرح ہوتا رہے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے کچھ آثار کتاب الزہد میں گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12236]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے کچھ آثار کتاب الزہد میں گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12236]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (8773)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 12236 in Urdu