الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
55. بَابٌ فِيمَنْ دَاهَنَ وَسَكَتَ عَنِ الْحَقِّ وَأَهْلِ زَمَانِهِمْ .
جو شخص مداھنت کرے اور حق سے خاموش رہے، اور اس کے اہل زمانہ کا بیان
حدیث نمبر: 12240
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَيَجِيءُ أَقْوَامٌ فِي آخِرِ الزَّمَانِ تَكُونُ وُجُوهُهُمْ وُجُوهَ الْآدَمِيِّينَ، وَقُلُوبُهُمْ قُلُوبَ الشَّيَاطِينِ، أَمْثَالُ الذِّئَابِ الضَّوَارِي، لَيْسَ فِي قُلُوبِهِمْ شَيْءٌ مِنَ الرَّحْمَةِ، سَفَّاكُونَ لِلدِّمَاءِ لَا يَرْعَوْنَ عَنْ قُبْحٍ، إِنْ تَابَعْتَهُمْ وَارَوْكَ، وَإِنْ تَوَارَيْتَ عَنْهُمُ اغْتَابُوكَ، وَإِنْ حَدَّثُوكَ كَذَبُوكَ، وَإِنِ ائْتَمَنْتَهُمْ خَانُوكَ، صَبِيُّهُمْ عَارِمٌ، وَشَابُّهُمْ شَاطِرٌ، وَشَيْخُهُمْ لَا يَأْمُرُ بِالْمَعْرُوفِ وَلَا يَنْهَى عَنِ الْمُنْكَرِ، الِاعْتِزَازُ بِهِمْ ذُلٌّ، وَطَلَبُ مَا فِي أَيْدِيهِمْ فَقْرٌ، الْحَلِيمُ فِيهِمْ غَاوٍ، وَالْآمِرُ فِيهِمْ بِالْمَعْرُوفِ مُتَّهَمٌ، وَالْمُؤْمِنُ فِيهِمْ مُسْتَضْعَفٌ، وَالْفَاسِقُ فِيهِمْ مُشَرَّفٌ، السُّنَّةُ فِيهِمْ بِدْعَةٌ، وَالْبِدْعَةُ فِيهِمْ سُنَّةٌ، فَعِنْدَ ذَلِكَ يُسَلِّطُ اللَّهُ عَلَيْهِمْ شِرَارَهُمْ، وَيَدْعُو خِيَارُهُمْ فَلَا يُسْتَجَابُ لَهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ النَّيْسَابُورِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آخری زمانے میں عنقریب ایسے لوگ آئیں گے، جن کے چہرے آدمیوں کے چہرے جیسے ہوں گے، اور ان کے دل شیاطین کے دلوں جیسے ہوں گے، وہ چیر پھاڑ کرنے والے بھیڑیوں کی مانند ہوں گے، ان کے دلوں میں کوئی رحمت نہیں ہو گی، وہ بہت زیادہ خون بہانے والے ہوں گے اور کسی قبیح چیز سے نہیں رکیں گے، اگر تم ان کی پیروی کرو گے، تو وہ تمہیں پس پشت ڈال دیں گے اور اگر تم ان سے چھپنے کی کوشش کرو گے، تو وہ تمہاری غیبت کریں گے، اگر وہ تمہارے ساتھ بات چیت کریں گے، تو تمہارے ساتھ جھوٹ بولیں گے، اگر تم انہیں امین بناؤ گے، تو وہ تمہارے ساتھ خیانت کریں گے، ان کے بچے خبیث ہوں گے، ان کے نوجوان شاطر ہوں گے اور بوڑھے نیکی کا حکم نہیں دیں گے اور برائی سے منع نہیں کریں گے، اُن کے حوالے سے عزت حاصل کرنا، درحقیقت ذلت ہو گا اور ان کے پاس، جو (مال وغیرہ) موجود ہے، اس کو حاصل کرنے کی کوشش کرنا، غربت ہو گی، ان کے درمیان بردبار شخص گمراہ ہو گا، ان کے درمیان نیکی کا حکم دینے والا شخص تہمت یافتہ ہو گا، ان کے درمیان مؤمن کمزور ہو گا، ان کے درمیان فاسق کو نمایاں حیثیت حاصل ہو گی، ان کے درمیان سنت، بدعت ہو گی اور ان کے درمیان بدعت، سنت ہو گی، اس وقت اللہ تعالیٰ ان لوگوں پر ان میں سے بدترین لوگوں کو مسلط کر دے گا، پھر ان کے نیک لوگ دعا کریں گے، لیکن وہ قبول نہیں ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن معاویہ نیشاپوری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12240]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن معاویہ نیشاپوری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12240]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (869) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11169)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 12240 in Urdu