🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
62. بَابُ الْإِقَامَةِ بِالشَّامِ زَمَنَ الْفِتَنِ .
فتنوں کے زمانے میں، شام میں رہائش اختیار کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12258
عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" سَتُفْتَحُ عَلَيْكُمُ الشَّامُ، فَإِذَا خُيِّرْتُمُ الْمَنَازِلَ فِيهَا فَعَلَيْكُمْ بِمَدِينَةٍ فِيهَا يُقَالُ لَهَا دِمَشْقُ، فَإِنَّهَا مَعْقِلُ الْمُسْلِمِينَ فِي الْمَلَاحِمِ وَفُسْطَاطُهَا مِنْهَا بِأَرْضٍ يُقَالُ لَهَا الْغُوطَةُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ. قُلْتُ: وَفِي فَضْلِ الشَّامِ أَحَادِيثُ فِي أَوَاخِرِ الْمَنَاقِبِ.
جبیر بن نفیر بیان کرتے ہیں: سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب نے مجھے یہ بات بیان کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”عنقریب تمہارے لئے شام کو فتح کر دیا جائے گا، جب تمہیں وہاں رہائش کے لئے اختیار دیا جائے، تو تم پر اس شہر میں رہنا لازم ہو گا، جس کا نام ”دمشق“ ہو گا، کیونکہ وہ جنگ کے موقع پر مسلمانوں کے اکٹھے ہونے کی جگہ ہو گی، اور مسلمانوں کا خیمہ، ایک ایسی سرزمین پر ہو گا، جس کا نام ”غوطہ“ ہو گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں: شام کی فضیلت کے بارے میں کچھ احادیث ہیں، جو کتاب المناقب کے آخر میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12258]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (160/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17016»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 12258 in Urdu