الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
74. بَابُ حُرْمَةِ دِمَاءِ الْمُسْلِمِينَ وَأَمْوَالِهِمْ وَإِثْمِ مَنْ قَتَلَ مُسْلِمًا .
مسلمانوں کے خون (یعنی جانوں) اور ان کے اموال کی حرمت کا بیان اور جو شخص کسی مسلمان کو قتل کر دے، اس کے گناہ کا بیان
حدیث نمبر: 12290
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَيُّ يَوْمٍ هَذَا؟". قُلْنَا: يَوْمُ النَّحْرِ. قَالَ:" أَيُّ شَهْرٍ هَذَا؟". قُلْنَا: ذُو الْحِجَّةِ شَهْرٌ حَرَامٌ. قَالَ:" فَأَيُّ بَلَدٍ هَذَا؟". قُلْنَا: بَلَدٌ حَرَامٌ. قَالَ:" فَإِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ وَأَعْرَاضَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا فِي شَهْرِكُمْ هَذَا فِي بَلَدِكُمْ هَذَا، أَلَا [ هَلْ ] يُبَلِّغِ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ؟". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَبَلَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے دریافت کیا: یہ کون سا دن ہے؟ ہم نے عرض کی: یہ قربانی کا دن ہے، آپ نے دریافت کیا: یہ کون سا مہینہ ہے؟ ہم نے عرض کی: یہ ذوالحج کا حرمت والا مہینہ ہے، آپ نے دریافت کیا: یہ کون سا شہر ہے؟ ہم نے عرض کی: یہ حرمت والا شہر ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو تمہاری جانیں، تمہارے اموال اور تمہاری عزتیں ایک دوسرے کے لئے اُسی طرح قابل احترام ہیں، جس طرح یہ دن تمہارے لے قابل احترام ہے، جو تمہارے اس مہینے میں، تمہارے اس شہر میں ہے، خبردار! موجود افراد غیر موجود لوگوں تک تبلیغ کر دیں۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے، امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عمرو بن جبلہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12290]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے، امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عمرو بن جبلہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12290]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1622)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 12290 in Urdu