🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
78. بَابُ مَا يُفْعَلُ فِي الْفِتَنِ .
فتنے کے زمانے میں کیا، کیا جائے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12328
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ الْأَشْهَلِيِّ أَنَّهُ أَهْدَى إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَيْفًا مِنْ نَجْرَانَ أَوْ أُهْدِيَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَيْفٌ مِنْ نَجْرَانَ [ فَلَمَّا قَدِمَ عَلَيْهِ ] أَعْطَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ، فَقَالَ:" جَاهِدْ بِهَذَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَإِذَا اخْتَلَفَتْ أَعْنَاقُ النَّاسِ فَاضْرِبْ بِهِ الْحَجَرَ، ثُمَّ ادْخُلْ بَيْتَكَ فَكُنْ حِلْسًا مُلْقًى حَتَّى تَقْتُلَكَ يَدٌ خَاطِئَةٌ أَوْ تَأْتِيَكَ مَنِيَّةٌ قَاضِيَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ الْكَبِيرِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سعید بن زید اشہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک تلوار تحفے کے طور پر دی، جو نجران سے آئی تھی، راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں: نجران سے آئی ہوئی ایک تلوار نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تحفے کے طور پر دی گئی، جب وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ تلوار سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کو دیدی اور ارشاد فرمایا: تم اس کے ذریعے اللہ کی راہ میں جہاد کرنا اور جب لوگوں کی گردنیں ایک دوسرے کے مقابلے میں آ جائیں، تو تم یہ تلوار پتھر پر مار کر اپنے گھر کے اندر چلے جانا اور اپنے گھر کی چٹائی بن جانا، یہاں تک کہ گنہگار ہاتھ (یعنی قاتل کا ہاتھ تمہیں قتل کر دے) یا طبعی موت آ جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، معجم کبیر کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12328]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5424)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5424، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2396»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 12328 in Urdu