الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
78. بَابُ مَا يُفْعَلُ فِي الْفِتَنِ .
فتنے کے زمانے میں کیا، کیا جائے؟
حدیث نمبر: 12331
وَعَنْ حُذَيْفَةَ يَرْفَعُهُ قَالَ:" أَتَتْكُمُ الْفِتَنُ كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ، يُصْبِحُ الرَّجُلُ مُؤْمِنًا وَيُمْسِي كَافِرًا، وَيُمْسِي مُؤْمِنًا وَيُصْبِحُ كَافِرًا، يَبِيعُ أَحَدُكُمْ دِينَهُ بِعَرَضٍ مِنَ الدُّنْيَا قَلِيلٍ" قُلْتُ: فَكَيْفَ نَصْنَعُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" تَكْسِرُ يَدَكَ" قُلْتُ: فَإِنِ انْجَبَرَتْ؟ قَالَ:" تَكْسِرُ الْأُخْرَى". قُلْتُ: فَإِنِ انْجَبَرَتْ؟ قَالَ:" تَكْسِرُ رِجْلَكَ". قُلْتُ: فَإِنِ انْجَبَرَتْ؟ قَالَ:" تَكْسِرُ الْأُخْرَى". قُلْتُ: حَتَّى مَتَى؟ قَالَ:" حَتَّى تَأْتِيَكَ يَدٌ خَاطِئَةٌ أَوْ مَنِيَّةٌ قَاضِيَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”تمہارے پاس فتنے یوں آئیں گے، جیسے وہ تاریک رات کے ٹکڑے ہوں، اُن میں کوئی شخص صبح کے وقت مومن ہو گا، تو شام کو کافر ہو جائے گا، یا شام کو مومن ہو گا تو صبح کافر ہو چکا ہو گا، تم میں سے کوئی ایک شخص دنیا کے تھوڑے سے ساز و سامان کے عوض میں اپنے دین کو فروخت کر دے گا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر میں کیا کروں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنا ہاتھ توڑ دینا۔ میں نے عرض کی: اگر اس پر جبیرہ (یعنی ٹوٹی ہوئی ہڈی پر باندھی جانے والی پٹی) باندھ دی جائے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم دوسرا توڑ دینا، میں نے عرض کی: اگر اس پر جبیرہ باندھ دی جائے؟ آپ نے فرمایا: تم اپنا پاؤں توڑ دینا، میں نے عرض کی: اگر اس پر جبیرہ باندھ دی جائے؟ آپ نے فرمایا: تم دوسرا پاؤں بھی توڑ دینا، میں نے عرض کی: ایسا کب تک رہے گا؟ آپ نے فرمایا: جب تک گنہگار ہاتھ (یعنی قاتل کا ہاتھ) یا طبعی موت تم تک نہیں آ جاتے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12331]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12331]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 12331 in Urdu