الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
82. بَابٌ فِيمَا يَكُونُ مِنَ الْفِتَنِ .
فتنوں میں کیا ہو گا؟
حدیث نمبر: 12345
عَنْ كُرْزِ بْنِ عَلْقَمَةَ الْخُزَاعِيِّ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ لِلْإِسْلَامِ مِنْ مُنْتَهًى؟ قَالَ:" نَعَمْ، أَيُّمَا أَهْلِ بَيْتٍ مِنَ الْعَرَبِ أَوِ الْعَجَمِ أَرَادَ اللَّهُ بِهِمْ خَيْرًا أَدْخَلَ عَلَيْهِمُ الْإِسْلَامَ، ثُمَّ تَقَعُ الْفِتَنُ كَأَنَّهَا الظُّلَلُ". قَالَ: كَلَّا وَاللَّهِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ. قَالَ:" بَلَى، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، ثُمَّ تَعُودُونَ فِيهَا أَسَاوِدَ صُبًّا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ"، قَالَ سُفْيَانُ: الْحَيَّةُ السَّوْدَاءُ تَنْصِبُ: أَيْ تَرْتَفِعُ.
سیدنا کرز بن علقمہ خزاعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا اسلام کی کوئی آخری حد ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! جب عربوں یا عجمیوں سے تعلق رکھنے والے کسی گھرانے کے افراد کے بارے میں اللہ تعالیٰ بھلائی کا ارادہ کرے گا، تو ان پر اسلام کو داخل کر دے گا، پھر فتنے واقع ہوں گے، یوں جیسے بادل ہوتے ہیں، اس شخص نے عرض کی: اللہ کی قسم! ہرگز نہیں، اگر اللہ نے چاہا، آپ نے ارشاد فرمایا: ”جی ہاں! اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، پھر تم ان میں دوبارہ سیاہ رنگ کے سانپوں کی طرح ہو جاؤ گے، اور ایک دوسرے کی گردنیں اڑانے لگو گے۔“ سفیان کہتے ہیں: سیاہ رنگ کے سانپ کے کھڑے ہونے سے مراد، اس کا بلند ہونا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12345]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (197/19) اخرجه احمد فى المسند (477/3)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 2634، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1888، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1660، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3105، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10741، 10929، 11428، 15487، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20761، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 6154، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 80/5»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 12345 in Urdu