🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
82. بَابٌ فِيمَا يَكُونُ مِنَ الْفِتَنِ .
فتنوں میں کیا ہو گا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12359
وَعَنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ قَالَ: كَتَبَ إِلَيَّ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ - يَعْنِي عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ - حِينَ أَلْقَى الشَّامَ بَوَانِيَةً بَثْنِيَةً وَعَسَلًا - وَشَكَّ عَفَّانُ مَرَّةً فَقَالَ: حِينَ أَلْقَى الشَّامَ كَذَا وَكَذَا - فَأَمَرَنِي أَنْ أَسِيرَ إِلَى الْهِنْدِ، وَالْهِنْدُ فِي أَنْفُسِنَا يَوْمَئِذٍ الْبَصْرَةُ. قَالَ: وَأَنَا لِذَلِكَ كَارِهٌ.
قَالَ: فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: اتَّقِ اللَّهَ يَا أَبَا سُلَيْمَانَ، فَإِنَّ الْفِتَنَ قَدْ ظَهَرَتْ. قَالَ: فَقَالَ: وَابْنُ الْخَطَّابِ حَيٌّ! إِنَّمَا تَكُونُ بَعْدَهُ وَالنَّاسُ بِذِي بِلِّيَانَ - وَذِي بِلِّيَانَ بِمَكَانِ كَذَا وَكَذَا - فَيَنْظُرُ الرَّجُلُ فَيُفَكِّرُ هَلْ يَجِدُ مَكَانًا لَمْ يَنْزِلْ [ بِهِ ] مِثْلُ مَا نَزَلَ بِمَكَانِهِ الَّذِي هُوَ بِهِ مِنَ الْفِتْنَةِ وَالشَّرِّ فَلَا يَجِدُهُ، وَتِلْكَ الْأَيَّامُ الَّتِي ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ أَيَّامَ الْهَرْجِ، فَنَعُوذُ بِاللَّهِ أَنْ تُدْرِكَنَا وَإِيَّاكُمْ تِلْكَ الْأَيَّامُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ ضَعْفٌ.
سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: امیرالمؤمنین یعنی سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مجھے خط لکھا، یہ اس وقت کی بات ہے، جب شام میں، میں نے بہت سی نعمتیں پائیں اور عمدہ قسم کی گندم اور شہد پایا، ایک مرتبہ عفان نامی راوی نے اس میں شک کیا ہے کہ جب میں نے شام میں یہ یہ چیزیں پائیں، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مجھے حکم دیا کہ میں ہند کی طرف روانہ ہو جاؤں، ہم اس وقت ہند اس کو سمجھتے تھے، جو آج کل بصرہ ہے، راوی کہتے ہیں: میں نے اس بات کو ناپسند کیا، راوی بیان کرتے ہیں: ایک شخص کھڑا ہوا اور بولا: اے ابوسلیمان! آپ اللہ تعالیٰ سے ڈریں کیونکہ فتنے ظاہر ہو چکے ہیں، راوی بیان کرتے ہیں: انہوں نے دریافت کیا: کیا سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ زندہ ہیں؟ فتنے تو ان کے بعد ہوں گے، اور لوگ ذی بلیان کے مقام پر ہوں گے، راوی کہتے ہیں: ذی بلیان ایک مقام ہے جو فلاں فلاں جگہ پر ہے، وہاں کوئی شخص غور و فکر کرے گا کہ کیا اسے کوئی ایسی جگہ ملتی ہے کہ جہاں وہ پڑاؤ کر سکے؟ اس کی وجہ یہ ہو گی کہ اس نے جس فتنے اور خرابی کا سامنا کیا ہو گا، وہ اس سے بچنا چاہ رہا ہو گا، تو اسے کوئی ایسی جگہ نہیں ملے گی، یہ وہ ایام ہوں گے، جن کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ذکر کی ہے کہ قیامت سے پہلے وہ آئیں گے اور ان میں قتل و غارت گری ہو گی، تو ہم اس بات سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں کہ وہ زمانہ ہمیں یا تمہیں نصیب ہو۔
یہ روایت امام أحمد نے امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں میں ضعیف ہونا پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12359]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3841) اخرجه احمد فى المسند (90/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16379، وأخرجه فتح الباري برقم: 6656»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 12359 in Urdu