الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
48. بَابٌ فِيمَنْ لَمْ يُحْسِنِ الْوُضُوءَ .
جو شخص اچھی طرح وضو نہ کرے
حدیث نمبر: 1236
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ مُسْلِمٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءٍ الزُّبَيْدِيَّ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ وَبُطُونِ الْأَقْدَامِ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ هَكَذَا.
وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ: عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءٍ الزُّبَيْدِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ وَبُطُونِ الْأَقْدَامِ مِنَ النَّارِ".
وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَالطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.

عقبہ بن مسلم بیان کرتے ہیں: میں نے، سیدنا عبداللہ بن حارث بن جزء زبیدی رضی اللہ عنہ کو، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ہیں، انہیں یہ فرماتے ہوئے سنا: ”(بعض) ایڑیوں اور پاؤں کے تلووں کے لیے، جہنم کی بربادی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اسی طرح نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کو یوں نقل کیا ہے: سیدنا عبداللہ بن حارث بن جزء زبیدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: (بعض) ایڑیوں اور پاؤں کے تلووں کے لیے جہنم کی بربادی ہے“۔ امام أحمد اور امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1236]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 41، وأخرجه مسند أحمد برقم: 17253، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 597»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
Majma al-Zawa'id Hadith 1236 in Urdu