الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
82. بَابٌ فِيمَا يَكُونُ مِنَ الْفِتَنِ .
فتنوں میں کیا ہو گا؟
حدیث نمبر: 12364
وَعَنِ الْحَسَنِ أَنَّ الضَّحَّاكَ بْنَ قَيْسٍ كَتَبَ إِلَى قَيْسِ بْنِ الْهَيْثَمِ حِينَ مَاتَ يَزِيدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ: سَلَامٌ عَلَيْكَ، أَمَّا بَعْدُ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ فِتَنًا كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ فِتَنًا كَقِطَعِ الدُّخَانِ، يَمُوتُ فِيهَا قَلْبُ الرَّجُلِ كَمَا يَمُوتُ بَدَنُهُ، يُصْبِحُ الرَّجُلُ مُؤْمِنًا وَيُمْسِي كَافِرًا، وَيُمْسِي مُؤْمِنًا وَيُصْبِحُ كَافِرًا، يَبِيعُ أَقْوَامٌ خَلَاقَهُمْ وَدِينَهُمْ بِعَرَضٍ مِنَ الدُّنْيَا"، وَإِنَّ يَزِيدَ بْنَ مُعَاوِيَةَ قَدْ مَاتَ، وَأَنْتُمْ إِخْوَانُنَا وَأَشِقَّاؤُنَا فَلَا تَسْبِقُونَا حَتَّى نَخْتَارَ لَأَنْفُسِنَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ مِنْ طُرُقٍ فِيهَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ مِنْ طُرُقٍ فِيهَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حسن بصری بیان کرتے ہیں: سیدنا ضحاک بن قیس رضی اللہ عنہ نے، قیس بن ہیثم کو یزید بن معاویہ کے انتقال پر خط لکھا: ”تمہیں سلام ہو! امابعد! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت سے پہلے تاریک رات کے ٹکڑوں کی مانند فتنے ہوں گے، کچھ فتنے ایسے ہوں گے جو دھوئیں کے ٹکڑوں کی مانند ہوں گے، ان میں آدمی کا دل یوں مر جائے گا، جس طرح آدمی کا جسم مر جاتا ہے، ان میں آدمی صبح کے وقت مومن ہو گا اور شام کو کافر ہو چکا ہو گا، یا شام کو مومن ہو گا اور صبح کے وقت کافر ہو چکا ہو گا، لوگ اپنا حصہ اور اپنا دین، دنیاوی ساز و سامان کے عوض میں فروخت کر دیں گے۔“ یزید بن معاویہ مر چکا ہے، اور تم لوگ ہمارے بھائی اور ہمارے ساتھی ہو، تو تم (اگلے خلیفہ کے انتخاب کے سلسلے میں) ہم سے سبقت نہ لے جانا، یہاں تک کہ ہم اپنے لئے (نیا خلیفہ) اختیار کر لیں۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے مختلف حوالوں سے نقل کی ہے، جن میں ایک راوی علی بن زید ہے اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12364]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8135) أخرجه احمد فى المسند (453/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15326»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12364 in Urdu