الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
48. بَابٌ فِيمَنْ لَمْ يُحْسِنِ الْوُضُوءَ .
جو شخص اچھی طرح وضو نہ کرے
حدیث نمبر: 1240
وَعَنْ أَبِي رُوحٍ الْكَلَاعِيِّ قَالَ: صَلَّى بِنَا نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاةً فَقَرَأَ فِيهَا سُورَةَ الرُّومِ، فَلُبِّسَ بَعْضُهَا فَقَالَ:" إِنَّمَا لَبَّسَ عَلَيْنَا الشَّيْطَانُ الْقِرَاءَةَ مِنْ أَجْلِ أَقْوَامٍ يَأْتُونَ الصَّلَاةَ بِغَيْرِ وُضُوءٍ، فَإِذَا أَتَيْتُمِ الصَّلَاةَ فَأَحْسِنُوا الْوُضُوءَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ أَبِي رَوْحٍ نَفْسِهِ، وَرَوَاهُ النَّسَائِيُّ عَنْ أَبِي رَوْحٍ عَنْ رَجُلٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ أَبِي رَوْحٍ نَفْسِهِ، وَرَوَاهُ النَّسَائِيُّ عَنْ أَبِي رَوْحٍ عَنْ رَجُلٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوروح کلاعی بیان کرتے ہیں: اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک نماز پڑھاتے ہوئے، اُس میں سورہ روم کی تلاوت کی، اس میں کسی جگہ آپ کو مشابہ لگ گیا (تو نماز سے فارغ ہونے کے بعد) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: شیطان ہمارے لیے قرأت میں الجھن کر دیتا ہے، اس کی وجہ کچھ لوگ ہیں، جو (صحیح طرح سے مکمل) وضو کے بغیر نماز کے لئے آ جاتے ہیں، جب تم نماز کے لیے آؤ، تو اچھی طرح وضو کرو۔
یہ روایت امام أحمد نے سیدنا ابوروح رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے اور امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے ابوروح کے حوالے سے، ایک شخص سے نقل کیا ہے، امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1240]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن النسائي برقم: 947، وأخرجه مسند أحمد برقم: 15445، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 881»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح، اس کے تمام راوی صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 1240 in Urdu