الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
86. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمَهْدِيِّ .
مہدی کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12405
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَجِيءُ رَايَاتٌ سُودٌ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ، وَتَخُوضُ الْخَيْلُ فِي الدِّمَاءِ إِلَى ثَنْدُوَتِهَا". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ وَهُوَ لَيِّنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مشرق کی طرف سے سیاہ جھنڈے آئیں گے اور گھوڑے سینوں تک خون میں ڈوب جائیں گے۔“ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوزیاد ہے اور وہ کمزور ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12405]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5084)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12405 in Urdu