الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
94. بَابٌ ثَانٍ فِي أَمَارَاتِ السَّاعَةِ .
قیامت (قریب ہونے) کی نشانیوں کا بیان
حدیث نمبر: 12433
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَلَّ الْجَرَادُ فِي سَنَةٍ مِنْ سِنِي عُمَرَ الَّتِي وَلِيَ فِيهَا، فَسَأَلَ عَنْهَا فَلَمْ يُخْبَرْ بِشَيْءٍ، فَاغْتَمَّ لِذَلِكَ، فَأَرْسَلَ رَاكِبًا فَضَرَبَ إِلَى الْيَمَنِ، وَآخَرَ إِلَى الشَّامِ، وَآخَرَ إِلَى الْعِرَاقِ يَسْأَلُ: هَلْ رَأَى مِنَ الْجَرَادِ شَيْئًا أَمْ لَا؟ قَالَ: فَأَتَاهُ الرَّاكِبُ الَّذِي مِنْ قِبَلِ الْيَمَنِ بِقَبْضَةٍ مِنْ جَرَادٍ فَأَلْقَاهَا بَيْنَ يَدَيْهِ، فَلَمَّا رَآهَا كَبَّرَ ثَلَاثًا ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" خَلَقَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - أَلْفَ أُمَّةٍ، سِتَّمِائَةٍ فِي الْبَحْرِ وَأَرْبَعَمِائَةٍ فِي الْبَرِّ، فَأَوَّلُ شَيْءٍ يُهْلَكُ مِنْ هَذِهِ الْأُمَمِ الْجَرَادُ، فَإِذَا هَلَكَتْ تَتَابَعَتْ مِثْلَ النِّظَامِ إِذَا قُطِعَ سِلْكُهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ وَاقِدٍ الْقَيْسِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ وَاقِدٍ الْقَيْسِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں ٹڈی دل کم ہو گئے، انہوں نے ٹڈی دل کے بارے میں دریافت کیا، تو انہیں اس بارے میں بتایا نہیں گیا (یعنی کہیں سے یہ اطلاع نہیں ملی کہ وہاں ٹڈی دل پائے جاتے ہیں) وہ اس بات سے پریشان ہو گئے، انہوں نے کسی کو یمن بھیجا، کسی کو شام کی طرف بھیجا، کسی کو عراق کی طرف بھیجا اور یہ دریافت کیا: کیا وہاں ٹڈی دل نظر آتے ہیں؟ راوی کہتے ہیں: یمن کی طرف سے سوار ان کے پاس آیا اس کے پاس مٹھی بھر ٹڈی دل تھے، وہ اس نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے آگے رکھ دیے، جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں دیکھا تو تین مرتبہ تکبیر کہی اور پھر یہ بات بیان کی: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ نے ایک ہزار قسم کی مخلوق پیدا کی ہے جن میں سے چھ سو قسم کی مخلوق سمندر میں ہے، اور چار سو قسم کی مخلوق خشکی پر ہے۔ اس امت میں جو چیز سب سے پہلے ہلاکت کا شکار ہو گی وہ ٹڈی دل ہے، جب وہ ہلاکت کا شکار ہو جائے گی تو پھر (باقی چیزوں کی ہلاکت) یوں ہو گی، جس طرح دھاگہ ٹوٹ جائے، تو دانے بکھر جاتے ہیں۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی عبید بن واقد قیسی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12433]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی عبید بن واقد قیسی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12433]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12433 in Urdu