🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
94. بَابٌ ثَانٍ فِي أَمَارَاتِ السَّاعَةِ .
قیامت (قریب ہونے) کی نشانیوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12436
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ السَّاعَةِ وَأَنَا شَاهِدٌ، فَقَالَ:" لَا يَعْلَمُهَا إِلَّا اللَّهُ، وَلَا يُجَلِّيهَا لِوَقْتِهَا إِلَّا هُوَ، وَلَكِنْ سَأُحَدِّثُكُمْ بِمَشَارِيطِهَا وَمَا بَيْنَ يَدَيْهَا، أَلَا إِنَّ بَيْنَ يَدَيْهَا فِتَنًا وَهَرْجًا". فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَمَّا الْفِتَنُ فَقَدْ عَرَفْنَاهَا، أَرَأَيْتَ هَرْجَ مَا هُوَ؟ قَالَ:" هُوَ بِلِسَانِ الْحَبَشَةِ الْقَتْلُ، وَأَنْ يُلْقَى بَيْنَ النَّاسِ التَّنَاكُرُ فَلَا يَعْرِفُ أَحَدٌ أَحَدًا، وَتَجِفُّ قُلُوبُ النَّاسِ وَتَبْقَى رَجْرَاجَةٌ لَا تَعْرِفُ مَعْرُوفًا وَلَا تُنْكِرُ مُنْكَرًا". قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْ أَوَّلِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے قیامت کے بارے میں دریافت کیا گیا: میں اس وقت وہاں موجود تھا تو آپ نے ارشاد فرمایا: اس (کے متعین وقت) کا علم صرف اللہ تعالیٰ کو ہے، اور اس وقت کے بارے میں صرف وہی جانتا ہے، البتہ میں اس کی نشانیوں کے بارے میں اور جو کچھ اس سے پہلے ہو گا اس کے بارے میں تمہیں بتا دیتا ہوں، خبردار! اس سے پہلے فتنے ہوں گے اور ہرج ہو گا، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! جہاں تک فتنوں کا تعلق ہے، تو ان کا تو ہمیں پتہ ہے، ہرج سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ حبشہ کی زبان میں قتل و غارت گری کو کہتے ہیں: (اور دوسری نشانی یہ ہے) کہ لوگوں کے درمیان ایک دوسرے سے عدم شناسائی ڈال دی جائے گی، یہاں تک کہ کوئی ایک شخص کسی دوسرے سے واقف نہیں ہو گا، اور لوگوں کے دل خشک ہو جائیں گے، اور برے لوگ باقی رہ جائیں گے جو کسی بھلائی کو بھلائی نہیں سمجھیں گے، اور منکر کو منکر نہیں سمجھیں گے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ”صحیح“ میں اس روایت کا ابتدائی حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12436]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7228)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 12436 in Urdu