🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
94. بَابٌ ثَانٍ فِي أَمَارَاتِ السَّاعَةِ .
قیامت (قریب ہونے) کی نشانیوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12440
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ الْغِفَارِيِّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" إِذَا اقْتَرَبَ الزَّمَانُ كَثُرَ لُبْسُ الطَّيَالِسَةِ، وَكَثُرَتِ التِّجَارَةُ، وَكَثُرَ الْمَالُ، وَعَظُمَ رَبُّ الْمَالِ، وَكَثُرَتِ الْفَاحِشَةُ، وَكَانَتْ إِمْرَةُ الصِّبْيَانِ، وَكَثُرَ النِّسَاءُ، وَجَارَ السُّلْطَانُ، وَطُفِّفَ فِي الْمِكْيَالِ وَالْمِيزَانِ، يُرَبِّي الرَّجُلُ جَرْوَ كَلْبٍ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يُرَبِّيَ وَلَدًا، وَلَا يُوَقَّرُ كَبِيرٌ، وَلَا يُرْحَمُ صَغِيرٌ، وَيَكْثُرَ أَوْلَادُ الزِّنَا حَتَّى أَنَّ الرَّجُلَ لَيَغْشَى الْمَرْأَةَ عَلَى قَارِعَةِ الطَّرِيقِ، فَيَقُولُ أَمْثَلُهُمْ فِي ذَلِكَ الزَّمَانِ: لَوِ اعْتَزَلْتُمْ عَنِ الطَّرِيقِ، يَلْبَسُونَ جُلُودَ الضَّأْنِ عَلَى قُلُوبِ الذِّئَابِ، أَمْثَلُهُمْ فِي ذَلِكَ الزَّمَانِ الْمُدَاهِنُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَيْفُ بْنُ مِسْكِينٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب (قیامت قائم ہونے) کا زمانہ قریب آ جائے گا، تو طیالسی کپڑا بکثرت پہنا جائے گا، تجارت زیادہ ہو جائے گی، مال زیادہ ہو جائے گا، مال والے شخص کو بڑا قرار دیا جائے گا، فحاشی بکثرت ہو جائے گی، بچوں کی حکومت ہو گی، عورتیں زیادہ ہو جائیں گی، حکمران ظلم کرے گا، ناپنے اور وزن کرنے میں ناانصافی کی جائے گی، آدمی کتے کے پلے کو پالنا اس سے زیادہ بہتر سجھے گا کہ وہ بچے کو پالے، بڑے شخص کی تعظیم نہیں ہو گی، چھوٹے پر رحم نہیں کیا جائے گا، زنا کے نتیجے میں پیدا ہونے والی اولاد بکثرت ہو جائے گی، یہاں تک کہ ایک شخص راستے میں عورت کے ساتھ صحبت کرے گا، اور اس وقت میں سب سے زیادہ اچھا شخص وہ ہو گا، جو یہ کہے گا: اگر تم راستے سے ہٹ کے یہ کام کر لیتے تو مناسب تھا، وہ لوگ بھیڑوں کی کھالیں پہنے ہوئے ہوں گے، اور ان کے دل بھیڑیوں جیسے ہوں گے، اور اس زمانے میں سب سے زیادہ مثالی شخص وہ ہو گا جو مداہنت سے کام لے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی سیف بن مسکین ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12440]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 12440 in Urdu