🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
95. بَابٌ فِي هَذَا الْمَعْنَى .
قیامت (قریب ہونے) کی نشانیوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12445
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَيَجِيءُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ أَقْوَامٌ تَكُونُ وُجُوهُهُمْ وُجُوهَ الْآدَمِيِّينَ، وَقُلُوبُهُمْ قُلُوبَ الشَّيَاطِينِ، أَمْثَالُ الذِّئَابِ الضَّوَارِي، لَيْسَ فِي قُلُوبِهِمْ شَيْءٌ مِنَ الرَّحْمَةِ، سَفَّاكِينَ لِلدِّمَاءِ، لَا يَرْعَوُونَ عَنْ قَبِيحٍ، إِنْ تَابَعْتَهُمْ وَارَوْكَ، وَإِنْ تَوَارَيْتَ عَنْهُمُ اغْتَابُوكَ، وَإِنْ حَدَّثُوكَ كَذَبُوكَ، وَإِنِ ائْتَمَنْتَهُمْ خَانُوكَ، صَبِيُّهُمْ عَارِمٌ، وَشَابُّهُمْ شَاطِرٌ، وَشَيْخُهُمْ لَا يَأْمُرُ بِمَعْرُوفٍ وَلَا يَنْهَى عَنْ مُنْكَرٍ، الِاعْتِزَازُ بِهِمْ ذُلٌّ، وَطَلَبُ مَا فِي أَيْدِيهِمْ فَقْرٌ، الْحَلِيمُ فِيهِمْ غَاوٍ، وَالْآمِرُ فِيهِمْ بِالْمَعْرُوفِ مُتَّهَمٌ، الْمُؤْمِنُ فِيهِمْ مُسْتَضْعَفٌ، وَالْفَاسِقُ فِيهِمْ مُشَرَّفٌ، السُّنَّةُ فِيهِمْ بِدْعَةٌ، وَالْبِدْعَةُ فِيهِمْ سُنَّةٌ، فَعِنْدَ ذَلِكَ يُسَلِّطُ اللَّهُ عَلَيْهِمْ شِرَارَهُمْ، وَيَدْعُو خِيَارُهُمْ فَلَا يُسْتَجَابُ لَهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ النَّيْسَابُورِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب آخری زمانے میں ایسے لوگ آئیں گے، جن کے چہرے آدمیوں کے چہروں کی مانند ہوں گے، اور ان کے دل شیاطین کے دلوں کی مانند ہوں گے وہ چیر پھاڑ کرنے والے بھیڑیوں کی مانند ہوں گے، ان کے دلوں میں ذرا بھی رحمت نہیں ہو گی، وہ بہت زیادہ خون بہانے والے ہوں گے، ہر قبیح چیز کے مرتکب ہوں گے، اگر تم ان کی پیروی کرو گے، تو وہ تمہیں چھپا دیں گے، اگر تم ان سے چھپ جاؤ گے، تو وہ تمہاری غیبت کریں گے، اگر وہ تمہارے ساتھ بات چیت کریں گے تو وہ تمہارے ساتھ جھوٹ بولیں گے، اگر تم انہیں امین بناؤ گے، تو وہ تمہارے ساتھ خیانت کریں گے، ان کا بچہ گناہ گار ہو گا، ان کا جوان شاطر ہو گا، ان کا بوڑھا نہ نیکی کا حکم دے اور نہ برائی سے منع کرے گا، ان کے حوالے سے عزت حاصل کرنا، درحقیقت ذلت ہو گا اور جو کچھ ان کے پاس موجود ہے۔ اس کے حصول کی خواہش غربت ہو گی، ان کے درمیان بردبار شخص بہکا ہوا ہو گا، اور ان کے درمیان نیکی کا حکم دینے والا شخص تہمت یافتہ ہو گا، ان کے درمیان مومن شخص کمزور ہو گا، اور ان کے درمیان فاسق شخص نمایاں حیثیت کا مالک ہو گا، ان کے درمیان سنت، بدعت شمار ہو گی اور ان کے درمیان بدعت، سنت شمار ہو گی، اس وقت اللہ تعالیٰ ان لوگوں پر اپنے بدترین لوگوں کو مسلط کرے گا، اس وقت ان کے نیک لوگ دعا کریں گے، لیکن ان کی دعا قبول نہیں ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن معاویہ نیشاپوری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12445]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11169، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6255»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 12445 in Urdu