🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
95. بَابٌ فِي هَذَا الْمَعْنَى .
قیامت (قریب ہونے) کی نشانیوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12465
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: أَوَّلُ مَا تَفْقِدُونَ مِنْ دِينِكُمُ الْأَمَانَةُ، وَآخِرُ مَا يَبْقَى مِنْ دِينِكُمُ الصَّلَاةُ، وَلَيُصَلِّيَنَّ قَوْمٌ لَا دِينَ لَهُمْ، وَلَيُنْزَعَنَّ الْقُرْآنُ مِنْ بَيْنِ أَظْهُرِكُمْ. قَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَلَسْنَا نَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَقَدْ أَثْبَتْنَاهُ فِي مَصَاحِفِنَا؟ قَالَ: يُسْرَى عَلَى الْقُرْآنِ لَيْلًا فَيَذْهَبُ مِنْ أَجْوَافِ الرِّجَالِ فَلَا يَبْقَى فِي الْأَرْضِ مِنْهُ شَيْءٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَدَّادِ بْنِ مَعْقِلٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”تم اپنے دین میں جو چیز سب سے پہلے غیر موجود پاؤ گے وہ امانت ہے، اور تمہارے دین میں سے آخر میں باقی رہ جانے والی چیز نماز ہے، کچھ لوگ نماز ادا کریں گے، جن کا کوئی دین نہیں ہو گا، تم لوگوں کے درمیان میں سے قرآن کو الگ کر دیا جائے گا، راوی کہتے ہیں: انہوں نے عرض کی: اے ابوعبدالرحمن! کیا ہم قرآن پڑھتے نہیں ہیں، کیا ہم نے اسے کتاب کی شکل میں محفوظ نہیں کر لیا ہے، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: قرآن پر ایک رات ایسی آئے گی جب یہ لوگوں کے سینوں سے رخصت ہو جائے گا اور پھر روئے زمین پر اس میں سے کچھ بھی باقی نہیں رہے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف شداد بن معقل کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12465]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔


Majma al-Zawa'id Hadith 12465 in Urdu