🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
96. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكَذَّابِينَ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ .
قیامت سے پہلے آنے والے کذابین (یعنی نبوت کے جھوٹے دعویداروں) کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12485
وَفِي رِوَايَةٍ: عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي نَعِمٍ أَوْ نُعَيْمٍ الْأَعْرَجِيِّ - شَكَّ أَبُو الْوَلِيدِ - قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ ابْنَ عُمَرَ - وَأَنَا عِنْدَهُ - عَنِ الْمُتْعَةِ مُتْعَةِ النِّسَاءِ، فَقَالَ: وَاللَّهِ مَا كُنَّا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - زَانِينَ وَلَا مُسَافِحِينَ، ثُمَّ قَالَ: وَاللَّهِ لَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَيَكُونَنَّ قَبْلَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ الدَّجَّالُ وَكَذَّابُونَ ثَلَاثُونَ أَوْ أَكْثَرُ". رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى بِقِصَّةِ الْمُتْعَةِ وَمَا بَعْدَهَا، وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ الدَّجَّالُ، وَبَيْنَ يَدَيِ الدَّجَّالِ كَذَّابُونَ ثَلَاثُونَ أَوْ أَكْثَرُ". قُلْنَا: مَا آيَتُهُمْ؟ قَالَ:" أَنْ يَأْتُوكُمْ بِسُنَّةٍ لَمْ تَكُونُوا عَلَيْهَا يُغَيِّرُوا بِهَا سُنَّتَكُمْ وَدِينَكُمْ، فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُمْ فَاجْتَنِبُوهُمْ وَعَادُوهُمْ".
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: عبدالرحمن بن ابونعم، یہاں ابوولید نامی راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں: عبدالرحمن بن ابونعیم اعرجی بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے خواتین کے ساتھ متعہ کے بارے میں سوال کیا، میں اس وقت ان کے پاس موجود تھا۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اللہ کی قسم! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں نہ تو ہم زنا کرنے والے تھے اور نہ ہی خفیہ دوستیاں رکھنے والے تھے، پھر انہوں نے بتایا: اللہ کی قسم! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عنقریب قیامت سے پہلے تیس یا اس سے زیادہ دجال اور کذاب ہوں گے۔“ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں، امام ابویعلیٰ نے متعہ والا حصہ اور اس کے بعد والا حصہ نقل کیا ہے، امام طبرانی نے بھی
یہ روایت نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”قیامت سے پہلے دجال آئے گا، اور دجال سے پہلے تیس یا اس سے زیادہ کذاب آئیں گے، ہم نے عرض کی: اس کی نشانی کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: یہ کہ وہ تمہارے پاس ایسے طریقے لے کے آئیں گے، جن پر تم پہلے گامزن نہیں تھے اور وہ ان کے ذریعے تمہاری سنت اور تمہارے دین کو تبدیل کر دیں گے، جب تم انہیں دیکھو تو ان سے اجتناب کرنا اور ان سے دشمنی رکھنا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12485]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (5694 و 5695)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 12485 in Urdu