الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
100. بَابُ مَا جَاءَ فِي الدَّجَّالِ .
دجال کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12505
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّهُ لَمْ يَكُنْ نَبِيٌّ إِلَّا قَدْ أَنْذَرَ الدَّجَّالَ قَوْمَهُ، وَإِنِّي أُنْذِرُكُمُوهُ، إِنَّهُ أَعْوَرُ ذُو حَدَقَةٍ جَاحِظَةٍ وَلَا تَخْفَى [كَأَنَّهَا نُخَاعَةٌ فِي جَنْبِ جِدَارٍ وَعَيْنُهُ الْيُسْرَى ] كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ، وَمَعَهُ مِثْلُ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ، فَجَنَّتُهُ عَيْنٌ ذَاتُ دُخَانٍ، وَنَارُهُ رَوْضَةٌ خَضْرَاءُ، وَبَيْنَ يَدَيْهِ رَجُلَانِ يُنْذِرَانِ أَهْلَ الْقُرَى، كُلَّمَا خَرَجَا مِنْ قَرْيَةٍ دَخَلَ أَوَائِلُهُمْ، فَيُسَلَّطُ عَلَى رَجُلٍ لَا يُسَلَّطُ عَلَى غَيْرِهِ فَيَذْبَحُهُ ثُمَّ يَضْرِبُهُ بِعَصَاهُ ثُمَّ يَقُولُ: قُمْ، فَيَقُولُ لَأَصْحَابِهِ: كَيْفَ تَرَوْنَ أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ؟ فَيَشْهَدُونَ لَهُ بِالشِّرْكِ. فَيَقُولُ الرَّجُلُ الْمَذْبُوحُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ هَذَا الْمَسِيحُ الدَّجَّالُ الَّذِي أَنْذَرَنَاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَيَعُودُ أَيْضًا فَيَذْبَحُهُ، ثُمَّ يَضْرِبُهُ بِعَصَاهُ فَيَقُولُ لَهُ: قُمْ، فَيَقُولُ لَأَصْحَابِهِ: كَيْفَ تَرَوْنَ أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ؟ فَيَشْهَدُونَ لَهُ بِالشِّرْكِ. فَيَقُولُ الْمَذْبُوحُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ هَذَا الْمَسِيحَ الدَّجَّالَ الَّذِي أَنْذَرَنَاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا زَادَنِي هَذَا فِيكَ إِلَّا بَصِيرَةً. وَيَعُودُ فَيَذْبَحُهُ الثَّالِثَةَ فَيَضْرِبُهُ [ بِعَصَاهُ ] فَيَقُولُ: قُمْ، فَيَقُولُ لَأَصْحَابِهِ: كَيْفَ تَرَوْنَ أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ؟ فَيَشْهَدُونَ لَهُ بِالشِّرْكِ. فَيَقُولُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ هَذَا الْمَسِيحُ الدَّجَّالُ الَّذِي أَنْذَرَنَاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا زَادَنِي هَذَا فِيكَ إِلَّا بَصِيرَةً. ثُمَّ يَعُودُ فَيَذْبَحُهُ الرَّابِعَةَ، فَيَضْرِبُ اللَّهُ عَلَى حَلْقِهِ بِصَفِيحَةِ نُحَاسٍ فَلَا يَسْتَطِيعُ ذَبْحَهُ"، [ فَوَااللَّهِ مَا رَأَيْتُ النُّحَاسَ إِلَّا يَوْمَئِذٍ قَالَ:"فَيَغْرِسُ النَّاسُ بَعْدَ ذَلِكَ وَيَزْرَعُونَ"] قَالَ أَبُو سَعِيدٍ قَالَ أَبُو سَعِيدٍ: كُنَّا نَرَى ذَلِكَ الرَّجُلَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ لِمَا نَعْلَمُ مِنْ قُوَّتِهِ وَجَلَدِهِ. قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَعَطِيَّةُ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ہر ایک نبی نے اپنی قوم کو دجال سے ڈرایا ہے، اور میں تمہیں اس سے ڈرا رہا ہوں، وہ کانا ہو گا، جس کی ایک آنکھ واضح طور پر ابھری ہوئی ہو گی اور وہ دیوار پر موجود بلغم کی طرح ہو گی، اس کی بائیں آنکھ چمکتے ہوئے ستارے کی مانند ہو گی، اس کے ساتھ ایک جنت اور ایک جہنم ہو گی، اس کی جنت دھوئیں والا ایک چشمہ ہو گی اور اس کی جہنم ایک سرسبز باغ ہو گی، اس سے پہلے دو افراد ہر بستی والوں کو ڈراتے رہیں گے، جب بھی وہ دونوں افراد کسی بستی سے نکلیں گے، تو دجال کے ماننے والوں میں سے ابتدائی لوگ اس میں داخل ہو جائیں گے، اور وہ ایک شخص پر مسلط ہو گا، وہ اس کے علاوہ کسی اور پر مسلط نہیں ہو گا، وہ اسے ذبح کرے گا، پھر اسے عصا کے ذریعے مارے گا، اور کہے گا: تم اٹھ جاؤ، پھر وہ اپنے ساتھیوں سے کہے گا: تمہارا کیا خیال ہے میں تمہارا پروردگار نہیں ہوں، تو اس کے ساتھی اس کے حق میں شرک کی گواہی دیں گے، تو جس شخص کو ذبح کیا گیا ہو گا، وہ یہ کہے گا: اے لوگو یہ دجال ہے، جس کے بارے میں اللہ کے رسول نے ہمیں ڈرایا تھا، پھر وہ دوبارہ اسے ذبح کرے گا، پھر اسے عصا مارے گا، اور اس سے کہے گا: تم اٹھ جاؤ، پھر وہ اپنے ساتھیوں سے کہے گا: تمہارا کیا خیال ہے میں تمہارا پروردگار نہیں ہوں، تو اس کے ساتھی اس کے حق میں شرک کی گواہی دیں گے، اور ذبح ہونے والا شخص کہے گا: اے لوگو یہ دجال ہے، جس سے اللہ کے رسول نے ہمیں ڈرایا تھا، اور (پھر وہ دجال کو مخاطب کر کے کہے گا) تمہارے بارے میں میری بصیرت میں اضافہ ہی ہوا ہے، پھر دجال تیسری مرتبہ اس کو ذبح کرے گا، پھر وہ اسے عصا مارے گا، اور کہے گا اٹھ جاؤ، پھر وہ اپنے ساتھیوں سے دریافت کرے گا: تمہارا کیا خیال ہے میں تمہارا پروردگار نہیں ہوں، تو اس کے ساتھی اس کے حق میں شرک کی گواہی دیں گے، تو وہ (شخص) کہے گا: اے لوگو یہ دجال ہے، جس سے اللہ کے رسول نے ہمیں ڈرایا تھا، اور تمہارے بارے میں میری بصیرت میں اضافہ ہی ہوا ہے، پھر وہ چوتھی مرتبہ اسے ذبح کرنا چاہے گا، تو اللہ تعالیٰ اس دوسرے شخص کی گردن پر پیتل کا ٹکڑا رکھ دے گا، تو دجال اسے ذبح نہیں کر سکے گا، سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اللہ کی قسم! میں نے لفظ ”نحاس“ (یعنی تانبا) صرف اسی دن سنا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کے بعد لوگ کھیتی باڑی کریں گے۔ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم یہ سمجھتے تھے کہ وہ شخص سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ہوں گے کیونکہ ہمیں ان کی قوت اور مضبوطی کا پتہ تھا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ مدلس ہے، اور ایک راوی عطیہ ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12505]
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ مدلس ہے، اور ایک راوی عطیہ ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12505]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3379) اخرجه ابو يعلى فى المسند (725) اخرجه احمد فى المسند (1526)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7651/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12505 in Urdu