🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
100. بَابُ مَا جَاءَ فِي الدَّجَّالِ .
دجال کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12513
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَخْرُجُ الدَّجَّالُ مِنْ يَهُودِ أَصْبَهَانَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَزَادَ" مَعَهُ سَبْعُونَ أَلْفًا مِنَ الْيَهُودِ عَلَيْهِمُ السِّيجَانُ" مِنْ رِوَايَةِ مُحَمَّدِ بْنِ مُصْعَبٍ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ وَرِوَايَتُهُ [عَنْهُ ] جَيِّدَةٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ كَذَلِكَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دجال اصبہان کے یہودیوں میں سے نکلے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: ”اس کے ساتھ ستر ہزار یہودی ہوں گے، جن کے جسم پر سبز طیلسانی کپڑے ہوں گے۔“
یہ روایت محمد بن مصعب نے اوزاعی کے حوالے سے نقل کی ہے، اور اوزاعی سے ان کی نقل کردہ روایت عمدہ ہوتی ہے امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ایک جماعت نے انہیں ضعیف کہا: ہے ان دونوں روایات کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں، یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں بھی اسی طرح نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12513]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3639) اخرجه احمد فى المسند (224/3)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 2944، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12931»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 12513 in Urdu