الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
100. بَابُ مَا جَاءَ فِي الدَّجَّالِ .
دجال کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12545
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَنْزِلُ الدَّجَّالُ الْمَدِينَةَ وَلَكِنَّهُ بَيْنَ الْخَنْدَقِ، وَعَلَى كُلِّ نَقْبٍ مِنْهَا مَلَائِكَةٌ يَحْرُسُونَهَا، فَأَوَّلُ مَنْ يَتَّبِعُهُ النِّسَاءُ فَيُؤْذُونَهُ، فَيَرْجِعُ غَضْبَانَ حَتَّى يَنْزِلَ الْخَنْدَقَ، فَعِنْدَ ذَلِكَ يَنْزِلُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عُقْبَةَ بْنِ مُكْرَمِ بْنِ عُقْبَةَ الضَّبِّيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دجال مدینہ منورہ میں داخل نہیں ہو سکے گا بلکہ وہ خندق کے درمیان ٹھہرے گا، مدینہ کے ہر راستے پر فرشتے موجود ہوں گے جو اس شہر کی حفاظت کر رہے ہوں گے، سب سے پہلے اس کی پیروی کرنے والی عورتیں ہوں گی، وہ لوگ اسے اذیت پہنچائیں گے، یہاں تک کہ وہ غصے کے عالم میں واپس جائے گا، یہاں تک کہ خندق کے پاس پڑاؤ کرے گا، اس وقت سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کا نزول ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عقبہ بن مکرم بن عقبہ ضبی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12545]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عقبہ بن مکرم بن عقبہ ضبی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12545]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5461»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
Majma al-Zawa'id Hadith 12545 in Urdu